
10 جون 2026۔ چین کے صوبے حونان کے شہر جانگ جیا جئےمیں ایک بچی سکول کے بعد گوائے یاو مئے تھو جیا قومیت کے بروکیڈ بنانے کے کارخانے میں اپنی والدہ کے ساتھ بروکیڈ کا کپڑا بننے کا مشاہدہ کر رہی ہے۔(شنہوا۔چھین جین ہائی)
16 جون 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن) صوبہ حونان کے شہر جانگ جیا جئےمیں گوائے یاو مئے تھو جیا قومیت کا بروکیڈ بنانے کا کارخانہ ، دیہی خواتین کے لیے کام کرنے کا باسہولت انتظام فراہم کرنے میں پیش پیش ہے ۔یہ ماووں کو ، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور بچوں کی دیکھ بھال کے درمیان توازن قائم کرنے کے قابل بناتا ہے۔
بچوں کی نشو و نما میں مزید معاونت فراہم کرنے کے لیے، کارخانے کی انتظامیہ نے ماؤں اور بچوں کے لیے اپارٹمنٹس فراہم کیے ہیں، اور رضاکاروں کی مدد سے بچوں کے سکول سے آنے کئے بعد ان کی دیکھ بھال کا بندوبست بھی کیا گیا ہے، جس سے مائیں اپنے کام پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کو پڑھائی کرتے یا کھیلتے کودتے بھی دیکھ سکتی ہیں۔
جانگ جیا جئےمیں ہاتھ سے بنی جانے والی روایتی تھو جیا بروکیڈ،یہاں کا ایک مشہور فن ہے۔ شاندار ورثے سے مالا مال یہ بروکیڈ چین کی پانچ اعلی بروکیڈز میں سے ایک ہے اور اسے 2006 میں، چین کے قومی غیر مادی ورثے کے تحفظ کی پہلی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔
غیر مادی ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فن کی اس میراث کو فروغ دینے کے علاوہ، خواتین اس "مادر دوست کارخانے" میں کام کرتے ہوئے نہ صرف اپنی آمدن میں اضافہ کرتی ہیں بلکہ اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارتے ہوئے انہیں سیکھنے کا بہترین ماحول بھی فراہم کر تی ہیں۔

11 جون 2026۔ صوبہ حونان کے شہر جانگ جیا جئےمیں گوائے یاو مئے تھو جیا بروکیڈ کے ثقافتی و اختراعی پارک میں بچے بروکیڈ کے ڈیزائن اور کپڑے کو چھو کر دیکھ رہے ہیں۔ (شنہوا۔چھین جین ہائی)

11 جون 2025 ۔ صوبہ حونان کے شہر جانگ جیا جئےمیں گوائے یاو مئے تھو جیا بروکیڈ کے ثقافتی و اختراعی پارک میں ایک خاتون کپڑا کاتنے کی مشین پر کام کر رہی ہیں۔ (شنہوا۔چھین جین ہائی)

11 جون 2025 ۔ صوبہ حونان کے شہر جانگ جیا جئےمیں گوائے یاو مئے تھو جیا بروکیڈ کے ثقافتی و اختراعی پارک میں بروکیڈ کے مختلف نمونے ۔ (شنہوا۔چھین جین ہائی)

11 جون 2025 ۔ صوبہ حونان کے شہر جانگ جیا جئےمیں گوائے یاو مئے تھو جیا بروکیڈ کے ثقافتی و اختراعی پارک میں خواتین کپڑا بن رہی ہیں جب کہ قریب ہی ان کے بچے اپنی پڑھائی کر رہے ہیں ۔ (شنہوا۔چھین جین ہائی)

11 جون 2025 ۔ صوبہ حونان کے شہر جانگ جیا جئےمیں گوائے یاو مئے تھو جیا بروکیڈ کے ثقافتی و اختراعی پارک میں ایک بچہ ، اپنی کام میں مصروف والدہ سے رہنمائی لیتے ہوئے اپنا سکول کا کام مکمل کر رہا ہے۔ (شنہوا۔چھین جین ہائی)



