16 جون کو، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین کے نائب وزیرِ اعظم لیو گو زونگ نے افریقہ میں ایبولا کی وبا سے نمٹنے کے لیے منعقدہ خصوصی ورچوئل کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
لیو گوزونگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کا اہم نظریہ پیش کیا اور انسانی صحت کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کی وکالت کی ، جس نے عالمی وباؤں سے نمٹنے کے بین الاقوامی تعاون کی سمت متعین کی۔انہوں نے کہا کہ چین اور افریقہ ہمیشہ سے ہم نصیب معاشرے کے شراکت دار رہے ہیں۔ چین نے کانگو- کنشاسا اور افریقی یونین کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کی ہے، کانگو-کنشاسا میں طبی ماہرین کے وفود روانہ کیے ہیں، اور تقریباً ایک ہزار طبی ماہرین افریقی عوام کے ساتھ مل کر وباسے لڑ رہے ہیں۔
چینی نائب وزیر اعظم نے کہا کہ چین- افریقہ تعاون فورم کے فریم ورک کے تحت صحت عامہ کے شعبے میں چین- افریقہ شراکت داری کے اقدامات پر عمل درآمد جاری رہے گا۔انہوں نے بین الاقوامی برادری سے بھی اپیل کی کہ افریقی ممالک کو وبا پر قابو پانے کے لیے مزید تعاون اور مدد فراہم کی جائے۔



