• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    جوانگ بروکیڈ ، فیفا ورلڈ کپ سٹیج پر

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-06-17

    17 جون2026(پیپلز ڈیلی آن لائن) چین کے گوانگ شی چوانگ خود اختیار علاقے کی ڈسٹرکٹ یی جو کے گاوں ، کھین شان کا جولاہا ، وئے شیاو یان ،ورلڈ کپ تھیم کےآرڈرز مکمل کرنے میں مصروف ہے۔ سمندر پار بھیجی جانے والی یہ مصنوعات دنیا بھر کے فٹ بال شائقین کے لیے چینی روایتی ثقافت کی منفرد کشش کا تجربہ فراہم کریں گی ۔

    فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے لائسنس یافتہ ،جوانگ بروکیڈ کے پینڈنٹ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔ لی چھی جون)

    فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے لائسنس یافتہ ،جوانگ بروکیڈ کے پینڈنٹ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔ لی چھی جون)

    8 جون کو، فنون لطیفہ کی ماہر اور جوانگ بروکیڈ بننے کے فن میں خود اختیارعلاقے کی نمائندہ وارث ، تھان شیانگ گوانگ کی قیادت میں ایک ٹیم نے باضابطہ طور پر ، فیفا ورلڈ کپ 2026کے لیے لائسنس یافتہ مصنوعات کی ایک سیریز کا آغاز کیا۔ گوانگ شی چوانگ خود اختیار علاقے کے دارالحکومت ناننگ میں مورتی نما پینڈنٹس ، فٹ بالزاور جرسیز پر مشتمل اس سیریز کو متعارف کروایا گیا۔

    فیفا ورلڈ کپ 2026کے لیے لائسنس یافتہ جوانگ بروکیڈ مصنوعات کی سیریز متعارف کروائی جا رہی ہے۔(پیپلز ڈیلی آن لائن۔ لی چھی جون)

    فیفا ورلڈ کپ 2026کے لیے لائسنس یافتہ جوانگ بروکیڈ مصنوعات کی سیریز متعارف کروائی جا رہی ہے۔(پیپلز ڈیلی آن لائن۔ لی چھی جون)

    تھان شیانگ گوانگ کے مطابق، یہ مجموعہ جوانگ بروکیڈ کے مشہور پائے تھون - ڈریگن نمونوں کو ورلڈ کپ کے عناصر کے ساتھ ملا کر بنایا گیا ہے جس میں روایتی ٹیکسٹائل کے پیچیدہ نمونوں اور دستکاری کو محفوظ رکھتے ہوئے جدید جمالیات اور کھیل کی روح کو بھی اپنایا گیا ہے۔اس کی تیاری میں ٹیم نے رنگوں، نمونوں، اور تکنیکوں کو بار بار بہتر بنایا ہے تاکہ فن کی قدر اور عملی استعمال کے درمیان توازن قائم کیا جا سکے اور یہ غیر مادی ثقافتی ورثہ ،روزمرہ زندگی کا حصہ بن سکے۔

    لوگ ، جوانگ بروکیڈ کی مصنوعات کے بارے میں معلومات لے  رہے ہیں اور  تصاویر بنا رہے ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔ لی چھی جون)

    لوگ ، جوانگ بروکیڈ کی مصنوعات کے بارے میں معلومات لے رہے ہیں اور تصاویر بنا رہے ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔ لی چھی جون)

    ڈسپلے پر رکھی گئی فیفا ورلڈ کپ 2026کے لیے لائسنس یافتہ جوانگ بروکیڈ کی جرسیز اور دیگر اشیا ۔(پیپلز ڈیلی آن لائن۔ لی چھی جون)

    ماضی میں، اس قدیم فن کو اپنی پہچان حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ ڈیزائن پرانے تھے، مارکیٹ چینلز محدود تھے اور اس کی قدر جاننے والوں کا حلقہ بے حد چھوٹا تھا یہی وجہ تھی کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس کو کاتنے والے زیادہ تر بوڑھے کاریگر اکیلے کام کرتے رہے کیونکہ اس فن کے امکانات محدود تھے لہذا نوجوان، دوسری ملازمتوں کی تلاش میں مصروف ہوگئے۔

    تھان شیانگ گوانگ کی ٹیم نے مہارت، رنگ اور مواد میں جرات مندانہ انداز کے ساتھ جدت متعارف کروائی ہے۔ میکانکی آلات نے یومیہ پیداوار کو 10 سینٹی میٹر سے بڑھا کر 20 میٹر تک کر دیا ہے۔ روایتی شوخ رنگوں کے امتزاج کو نوجوان صارفین میں بہت پسند کیے جانے والے جیورجیو مورانڈی سٹائل سے متاثرہ نرم اور دھیمے رنگوں کے پیلیٹس کے ساتھ تبدیل کیا گیا ، جب کہ کپڑے میں بہتری سے اسے پہلے کی نسبت زیادہ ہلکا اور زیادہ آرام دہ بنایا گیا ہے۔

    جوانگ بروکیڈ  کی پارچہ بافت ، اس سے بنی ہوئی مختلف اختراعی مصنوعات دکھا رہی ہیں   ۔(پیپلز ڈیلی آن لائن۔ لی چھی جون)

    جوانگ بروکیڈ کی پارچہ بافت ، اس سے بنی ہوئی مختلف اختراعی مصنوعات دکھا رہی ہیں ۔(پیپلز ڈیلی آن لائن۔ لی چھی جون)

    ویڈیوز

    زبان