• صفحہ اول>>چین پاکستان

    وانگ ای کی پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک بات چیت

    (CRI)2026-06-17

    16 جون کو ،کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے ، پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈارسے ٹیلیفون کے ذریعے بات چیت کی۔

    اسحاق ڈار نے ایران اور امریکا کے درمیان پہلے مرحلے کی مفاہمتی یادداشت کے حوالے سے بریفنگ دی اور گزشتہ چند ماہ کے دوران پاکستان کی جانب سے کی جانے والی ثالثی کی کوششوں میں چین کی بیش قدرحمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، چین کے ساتھ قریبی روابط اور ہم آہنگی کا خواہاں ہےاور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے فروغ کےلیے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

    وانگ ای نے ایران اور امریکا کے درمیان پہلے مرحلے کی مفاہمتی یادداشت طے پانے پر پاکستان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو ایران اور امریکا کے درمیان مذاکراتی عمل کی مزید حمایت کرنی چاہیے۔ چین ہمیشہ اس موقف پر قائم رہا ہے کہ خطے کے ممالک کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہیے، بات چیت اور مشاورت کے ذریعے علاقائی امن و سلامتی کا ایسا ڈھانچہ تشکیل دینا چاہیئے جس میں خطے کے تمام ممالک کی شمولیت ہو۔

    وانگ ای نے کہا کہ چین، پاکستان کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ میں امن، استحکام اور ترقی کی جلد بحالی کے لیے اپنی تعمیری کوششیں جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

    ویڈیوز

    زبان