
18 جون2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے محققین نے بحیرہ جنوبی چین میں ہوانگ یان داؤ کی ساحلی جھیل کی سمندری گھاس میں، معدومیت کے خطرے سے دوچار سبز سمندری کچھووں کی ایک کالونی دریافت کی ہے۔ ساوتھ چائنا سی انسٹی ٹیوٹ آف اوشینولوجی کا اندازہ ہے کہ اس کالونی میں 50 سے زیادہ کچھوے رہتے ہیں۔
تحقیقاتی ٹیم کے سروے میں یہاں مرجان کی پختہ چٹانیں اور سی گراس ایکو سسٹم دیکھا گیا جو سمندری کچھووں اور سمندری حیات کے لیے معیاری رہائش فراہم کرتا ہے۔ چین کی تحفظ کی کوششوں کے باعث صحت مند سمندری گھاس کی نشوونما ہوئی ہے، جو ان کچھووں کی خوراک کا بنیادی ذریعہ ہے۔ انہوں نے سی گراس بیڈز کے قریب پھیلتے ہوئے ریت کے جزائر کا بھی مشاہدہ کیا، جو ممکنہ طور پر سبز اور ہاکس بل کچھووں کے لیے انڈے دینے کی بہترین جگہیں بن رہے ہیں، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہوانگ یان داؤ کا ماحول ، ان اقسام کی رہائش و افزائش کے لیے بہتر ہوا ہے ۔ ٹیم نے کچھووں کی آبادی کی نگرانی کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کی، جس نے سمندری حیات کے سکون میں خلل ڈالے بغیر ،ان کچھووں کی اکٹھے تیرتے ہوئے نایاب ویڈیوز حاصل کرنے میں مدد فراہم کی۔
سبز سمندری کچھوے چین کی مختلف انواع کے تحفظ کے اعلیٰ درجے والی انواع کی فہرست میں شامل ہیں۔ 2025 میں، سائنسدانوں نے یونگ شو ریف پر انڈے دینے کے مکمل عمل کا مشاہدہ کیا، جو ایک اہم سنگ میل ہے۔ ستمبر 2025 میں، چین ہوانگ یان داؤ نیشنل نیچر ریزروز کا قیام عمل میں لایا گیا تاکہ 3,523.67 ہیکٹر رقبے پر پھیلے ، مرجان کی چٹانوں کے ایکو سسٹم کا تحفظ کیا جا سکے ۔ 2025 میں وزارتِ قدرتی وسائل کے بحیرہ جنوبی چین کے ماحولیاتی مرکز اور شریک تحقیقی اداروں نے مشترکہ طور پر ایک جائزہ رپورٹ شائع کی، جس میں حوانگ یان داو میں مرجان کی چٹانوں کے ایکو سسٹم کے ماحول کی مجموعی صحت کو بہتر قرار دیا۔ اسی رپورٹ میں اس محفوظ علاقے میں 36 اجناس اور 13 خاندانوں میں ہرمٹیپک مرجان کی 135اقسام ریکارڈ کی گئیں۔



