مقامی وقت کے مطابق 20 جون کو پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں دو متواتر دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔
پولیس کے مطابق، دو گاڑیاں یکے بعد دیگرے "ریموٹ کنٹرول دھماکوں" کی زد میں آئیں ۔ پہلے دھماکے کی زد میں ایک وین آئی جس میں سوار پانچ مسافر جاں بحق ہوئے ۔اس کے بعد زخمیوں کو ہسپتال لے جانے کے دوران دوسرا دھماکہ ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق، دوسرا دھماکہ پہلے دھماکے کی جگہ سے تقریباً ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ہوا جس میں دو افراد جاں بحق ہوئے ۔
مقامی پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور ان واقعات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔



