• صفحہ اول>>دنیا

    پاکستان ،مصر ،سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ   کا   چار فریقی اجلاس  مصر میں ہو گا

    (CRI)2026-06-21

    پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے 19 جون کو ایک بیان میں کہا ہے کہ مصر کے وزیرِ خارجہ کی دعوت پر، پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 21 جون کو قاہرہ میں مصر ، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے ِ خارجہ کے ساتھ چار فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اجلاس میں علاقائی صورتحال میں ہونے والی پیش رفت پر مشترکہ طور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور امن، سلامتی اور استحکام سے متعلق امور پر آراء کا تبادلہ کیا جائے گا۔

    اسی روز ، ایرانی حکام کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکراتی عمل میں ثالثی کرنے والے متعلقہ ممالک کے نمائندے 21 تاریخ کو مصر میں ملاقات کریں گے۔ اجلاس کے شرکاء موجودہ سفارتی عمل اور متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    ویڈیوز

    زبان