• صفحہ اول>>دنیا

    چین کے خلاف جنگ کے دوران   جاپانی  فوج نے  جانوروں کا خون انسانی جسم میں منتقل کرنے کا تجربہ کیا  ،  جاپانی میڈیا

    (CRI)2026-06-22

    جاپان کی خبر رساں ایجنسی کیوڈو نیوز کی 20 جون کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ جاپانی فوج کی مارچ 1940 میں منعقدہ ایک فوجی طبی کانفرنس کی رپورٹ کے مطابق چین کے خلاف جنگ کے دوران جاپانی فوج نے چین میں بار بار جانوروں کا خون انسانی جسم میں داخل کرنے کے تجربات کیے۔

    کیوڈو نیوز نے نشاندہی کی کہ یہ طرز عمل طبی اخلاقیات کی صریح خلاف ورزی ہے۔ جاپانی فوج نے جنگ میں شکست کے بعد انسانی تجربات سے متعلق شواہد کو تباہ کرنے کی بھی کوشش کی۔ کیوڈو نیوز کو یہ رپورٹ جاپانی "آرمی میڈیکل کور" کے جریدے سے حاصل ہوئی ۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ، جاپان کے متعدد محققین اور جاپانی میڈیا ،جاپانی فوج کے انسانوں پر اس طرح کے انسانیت سوز غیر اخلاقی اور غیر قانونی تجربات اور دیگر جنگی جرائم کے ثبوت دنیا کے سامنے پیش کر چکا ہے ۔

    ویڈیوز

    زبان