• صفحہ اول>>دنیا

    چین کا یوکرین بحران میں کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور

    (CRI)2026-06-23

    اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے سون لے نے 22 جون کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے یوکرین سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فریقین پر زور دیا کہ وہ تحمل اور ضبط کا مظاہرہ کریں، بین الاقوامی انسانی قانون کی مکمل پاسداری کریں اور شہریوں، سول تنصیبات اور انسانی امدادی کارکنوں کو نشانہ بنانے سے گریز کریں۔

    سون لےنے کہا کہ تمام متعلقہ فریقوں کو صورتحال میں کشیدگی کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ جلد از جلد جنگ بندی اور تنازع کے خاتمے کی راہ ہموار ہو سکے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فوجی تصادم کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتا بلکہ اس سے اختلافات مزید گہرے، باہمی اعتماد مزید کمزور اور صورتحال مزید پیچیدہ ہو جاتی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ چین نے حالیہ عرصے میں امریکہ، روس اور یوکرین کی جانب سے امن مذاکرات کے حوالے سے دیے گئے بیانات کا نوٹس لیا ہے اور یہ بھی دیکھ رہا ہے کہ مختلف فریقوں کے مؤقف میں اب بھی نمایاں فرق موجود ہے۔ تاہم جب تک مذاکرات کا عمل جاری رہے گا، امن کی امید باقی رہے گی۔

    سون لے نے متعلقہ فریقوں سے اپیل کی کہ وہ رابطے برقرار رکھیں، سیاسی عزم اور لچک کا مظاہرہ کریں، ایک دوسرے کے جائز سکیورٹی خدشات کو مناسب طریقے سے حل کریں اور جلد از جلد ایک جامع، پائیدار اور قابلِ عمل امن معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کریں۔

    انہوں نے کہا کہ چین عالمی برادری کے ساتھ مل کر یوکرین بحران کے سیاسی حل کے فروغ اور خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے اپنی تعمیری کوششیں جاری رکھے گا۔

    ویڈیوز

    زبان