
22 جون 2026۔امریکا کے ڈلاس سٹیڈیم میں ارجنٹائن اور آسٹریا کے درمیان گروپ میچ کے بعد ، لیونل میسی تماشائیوں کی تالیوں کا جواب دے رہے ہیں ۔ (شنہوا/چھنگ من)
24 جون2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)22 جون 2026 کو امریکا کے شہر ڈلاس میں ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ارجنٹائن اور آسٹریا کے گروپ میچ کے دوران ، ارجنٹائن کے سٹار فٹ بالر لیونل میسی کا آسٹریا کے خلاف کیا گیا میچ کا پہلا گول ، تاریخ رقم کر گیا اور میسی ،فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ میچ میں ان کا یہ پہلا گول ، ان کے مجموعی طور پر کھیلے گئے 6 ورلڈ کپ ایونٹس کا 17واں گول تھا۔ میسی سے پہلے یہ ریکارڈ 16 گولز کے ساتھ جرمنی کے میروسلاو کلوز ے کے پاس تھا۔
ارجنٹائن نے آسٹریا کے خلاف 2-0 سے فتح حاصل کر کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنائی ہے۔



