
24 جون2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)چین اور یورپ کا مشترکہ سیٹلائٹ مشن سولر ونڈ میگنیٹوسفیئر آئنوسفیئر لنک ایکسپلورر (SMILE)، کامیابی کے ساتھ طے شدہ مدار میں پہنچ گیا ہے۔یہ سورج اور زمین کی تحقیق میں ایک اہم پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے۔ جدید سافٹ ایکس رے امیجنگ کا استعمال کرتے ہوئے، "سمائل" زمین کے میگنیٹوسفیئر کی وسیع مناظر فراہم کرے گا۔
چین کے سٹریٹجک سپیس سائنس پروگرام کے دوسرے مرحلے کا یہ آخری مشن،انفرادی کامیابیوں سے سائنس سیٹلائٹس کے نیٹ ورک کی طرف منتقل ہو تے ہوئے ، چین کی خلائی دریافت وتحقیق کی صلاحیتوں کو بڑھاتا ہے۔
سپیس سائنس، خلائے بسیط کی تحقیق کے لیے بہت اہم ہے اور یہ کسی قوم کی سائنسی صلاحیت کی عکاسی کرتی ہے۔ ماضی میں ،چین کی سپیس سائنس کی کوششیں محدود تھیں اور ان کا انحصار غیر ملکی ڈیٹا سیٹس پر تھا، جس نے جدید تحقیق کو محدود کر دیا۔ 2011میں، سپیس سیٹلائٹس کے لیے ایک قومی پروگرام شروع کیا گیا، جس کے نتیجے میں خصوصی سیٹلائٹس جیسے کہ ڈارک میٹر پارٹیکل ایکسپلورر (DAMPE)، کوانٹم سائنس سیٹلائٹ میسیئس، ایکس رے اسٹرونومی سیٹلائٹ انسائٹ-HXMT اور ایڈوانسڈ سپیس بیسڈ سولر آبزرویٹری (ASO-S) کی ترقی ہوئی، جو مختلف شعبوں میں اہم کامیابیاں حاصل کر چکی ہیں۔
یہ تمام مشن مختلف سائنسی مقاصد کو پورا کرنے کے لیے منفرد صلاحیتوں پر عمل کرتے ہیں ۔ سپیس سائنس کے مختلف شعبوں میں ترقی شاندار رہی ہے، جس نے چین کو اس میدان میں ایک دیر سے شامل ہونے والے ملک سے ایک اہم عالمی شراکت دار بنا دیا ہے۔ یہ ترقی مستقل طور پر خلائے بسیط کی مستقبل کی کوششوں کے لیے درکار ضروری تکنیکی بنیاد کو مضبوط کر رہی ہے۔
سمائل ،منظم تحقیق میں اہم ہے اور اسے ASO-S اور چائنیز میریڈین پراجیکٹ (CMP) کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جسے گراؤنڈ بیسڈ سپیس انوائرمنٹ مانیٹرنگ نیٹ ورک بھی کہا جاتا ہے۔ یہ مربوط نظام سورج اور زمین کے ماحول کی جامع نگرانی فراہم کرتا ہے، جو کہ سپیس وہیکلز کے انتظام، مواصلات اور نیویگیشن کے لیے اہم ہے۔چین نے زمین-چاند کے علاقے میں دور دراز کے ریٹروگریڈ مدار (DRO) میں پہلے تین سیٹلائٹس کی کنسٹیلیشن کا آغاز بھی کیا ہے، جس نے سائنسی اور تکنیکی سنگ میل حاصل کیے ہیں۔
تکنیکی خود کفالت خلائی تحقیق میں اعتماد کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ سیٹلائٹ پلیٹ فارم، بنیادی پے لوڈز، مدار میں ٹیلی میٹری، ٹریکنگ اینڈ کمانڈ (TT&C) اور ڈیٹا پروسیسنگ سمیت ہر اہم جزو کے لیےملک میں تیار کردہ ٹیکنالوجیز پر انحصار کیا جاتا ہے۔مزید برآں، چین بین الاقوامی خلا ئی تعاون کے لیے بھی پرعزم ہے۔ سمائل مشن جیسے اقدامات کے ذریعے چین،تحقیقی ڈیٹا کا اشتراک کرتا ہے اور مشترکہ تحقیقاتی پلیٹ فارم کو فروغ دیتا ہے، عالمی خلا ئی تحقیق کے نیٹ ورک میں ضم ہو رہا ہے جبکہ خلا میں ایک اہم کھلاڑی کے طور پر اپنی شفافیت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
سپیس ٹیکنالوجی ،سپیس سائنس کی تحقیق کو آگے بڑھاتی ہے، جبکہ سپیس سائنس کے مقاصد ٹیکنالوجی کو ترقی دیتے ہیں۔ سپیس سائنس کے لیے چین کا قومی ترقیاتی پروگرام (2024-2050)، تین مراحل کی حکمت عملی کو واضح کرتا ہے جو اسے سائنس اور ٹیکنالوجی میں ایک عظیم خلائی طاقت بنانے کے مقصد کی معاونت کرتا ہے۔
چین کے انفرادی سیٹلائٹ لانچ سے لے کر سیٹلائٹ کنسٹیلیشنز تک کے سائنسی سیٹلائٹ مشنز، سائنس اور ٹیکنالوجی میں اس کی خود انحصاری کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔ جیسے جیسے مزید کنسٹیلیشنز تیار کی جاتی ہیں اور ایک ساتھ کام کرتی ہیں، چین کی سپیس سائنس کی آزادانہ ترقی کی بنیاد مضبوط ہوگی، جو کہ نامعلوم خلاوں کی عمیق تحقیق میں سہولت دے گی۔



