25 جون2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)چین کی موسمیاتی انتظامیہ (CMA) کے مطابق، چین کے مزید چار موسمیاتی سٹیشنز کو عالمی موسمیاتی تنظیم (WMO) کی جانب سے صد سالہ مشاہداتی سٹیشنز کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے، جس کے بعد چین میں ایسے سٹیشنز کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔
یہ چار مشاہداتی سٹیشنز ، گوئی یانگ (صوبہ گوئے جو )، تھانگ گو (تھیان جن میونسپلٹی)، تھینگ چھونگ (صوبہ یوننان) اور یوئے یانگ (صوبہ حونان) میں واقع ہیں۔
ایک صدی سے زیادہ عرصے تک مسلسل مشاہدات کرنے والے ان چاروں سٹیشنز میں سے،تھانگ گو اور یوئے یانگ کا ریکارڈ 1909 سے، تھینگ چھونگ کا 1911 سے اور گوئی یانگ کا ریکارڈنگ 1920 سے شروع ہوتا ہے۔
چین کی موسمیاتی انتظامیہ کے ایک عہدے دار کا کہنا ہے کہ ان سٹیشنز نے ایک صدی کے دوران طویل مدتی، مستحکم اور سائنسی طور پر قیمتی موسمیاتی ڈیٹا جمع کیا ہے، جو موسمیاتی پیش گوئی کی بہتر خدمات، علاقائی آب و ہوا کے نمونوں کی تحقیق اور شدید موسمی حالات کی نگرانی میں مدد فراہم کرتا ہے۔
عالمی موسمیاتی تنظیم کا صد سالہ مشاہداتی سٹیشن تسلیم کرنے کا میکانزم 2016 میں شروع کیا گیاتھا، جس کا مقصد طویل مدتی مشاہداتی سٹیشنز کا تحفظ کرنا نیزمستقل اور درست موسمی ریکارڈز کی تشکیل کو فروغ دینا ہے۔



