• صفحہ اول>>原创

    عالمی سپلائی چینز میں پائیدار تبدیلی کے لیے چین ایک اہم قوت کے طور پر ابھرا ہے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-06-26

    سسٹین ایبل مارکیٹس انیشیٹو (SMI) کی سی ای او جینیفر جورڈن-سائیفی نے چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو کے دوران دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ چین، پائیدار ترقی میں ایک نمایاں قوت کے طور پر ابھرا ہے اور یہ مقام اس کی گرین ٹیکنالوجی، جدید مینوفیکچرنگ کی صلاحیت، اور مارکیٹ کے پیمانے کی وجہ سے حاصل ہوا ہے ۔

    جینیفر جورڈن نے کہا کہ چین کی تیز رفتار ترقی، مصنوعی ذہانت کو عالمی سبز تبدیلی کی رفتار تیز کرنے میں مدد فراہم کر رہی ہے خاص طور پر چین کی اے آئی کی تیز ترقیاتی رفتار اور مختلف صنعتوں میں ابھرتی ہوئی عملی ایپلیکیشنز کی بڑھتی ہوئی تعداد متاثر کن ہے۔چین کی طویل مدتی وابستگی کا مطلب یہ ہے کہ چین ایک قابل اعتماد شراکت دار ہے جو پائیدار کاروبار کی حمایت میں دلچسپی رکھنے والے عالمی سرمایہ کاروں کو اعتماد فراہم کرتا ہے۔

    انہوں نے اس نمائش کو تعاون کا ایک اہم پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب جب کہ اے آئی ترقی کر رہی ہے ہمیں اس کا استعمال مسائل حل کرنے اور حل تخلیق کرنے کے لیے کرنا چاہیے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ صنعتیں اے آئی کو اپنائیں گی تاکہ سبز منتقلی کو تیز کیا جا سکے۔ جورڈن نے اس بات پر زور دیا کہ جغرافیائی کشیدگی، اقتصادی عدم استحکام اور عالمی سپلائی چینز میں تبدیلیوں کے دور میں، پائیدار، مضبوط معیشت کو ترقی اور مسابقت کے ساتھ ہم آہنگ ہونا چاہیے۔ اس نمائش نے کاروباروں میں اعتماد پیدا کیا ہے کہ وہ مشترکہ چیلنجز کا سامنا کریں اور پائیداری کے مواقع سے استفادہ کریں۔

    ایس ایم آئی ، پائیدار منتقلی پر مرکوز نجی شعبے کی ایک آرگنائزیشن ہے جو، 2020 میں برطانوی بادشاہ چارلس سوم نے اس وقت قائم کی تھی جب وہ ولی عہد تھے۔

    ویڈیوز

    زبان