
26جون2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)24 جون کو جنیوا میں ، چینی انجینئرنگ اکیڈمی کے رکن اور چین کی موسمیاتی انتظامیہ (CMA) میں سیٹلائٹ موسمیات کے ماہر ،چینی ماہر موسمیات شو جیان من کو، 70 ویں بین الاقوامی موسمیاتی تنظیم (IMO) پرائز سے نوازا گیا۔ موسمیات، ہائیڈروولوجی اور جغرافیائی سائنسز میں شاندار خدمات کو تسلیم کیے جانے کے طور پر دیا جانے والا یہ سالانہ انعام ، ہر سال کسی ایک ہی شخص کو دیا جاتا ہے ۔ بین الاقوامی موسمیاتی کمیونٹی میں اس کو سب سے بڑا اعزاز سمجھا جاتا ہے اور اسے "موسمیات کا نوبل انعام"بھی کہا جاتا ہے۔
عالمی موسمیاتی تنظیم (WMO) کی سیکرٹری جنرل سیلیسٹ ساؤلو نے ،سیٹلائٹ موسمیات کو فروغ دینے اور سیٹلائٹ ڈیٹا کے قابل اعتبار، عملی اور مؤثر ہونے کو یقینی بنانے کے لیے شو جیان من کی عمر بھر کی محنت پر ان کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ شو جیان کی قیادت میں چین کے فینگ یُن (FY) موسمیاتی سیٹلائٹس کی ایپلی کیشنز بتدریج بڑھ رہی ہیں، جب کہ ان کے عملی نظام میں مسلسل بہتری آ رہی ہے، جو عالمی موسمی نگرانی، پیش گوئی اور شواہد پر مبنی فیصلی سازی کے لیے مضبوط معاونت فراہم کر رہی ہیں۔ سیلیسٹ ساؤلو نے ،شو جیان من کی جانب سے خود کو نوجوان سائنسدانوں اور پیشہ ور افراد کی رہنمائی کے لیے وقف کرنے نیز سائنسی تحقیق کے حوالے سے ان کے محنت، لگن اور بے لوث نقطہ نظر کو بھی شاندار الفاظ میں سراہا۔
چین کی چین کی موسمیاتی انتظامیہ کےمطابق، شو جیان من FY موسمیاتی سیٹلائیٹ پروگرام کے اہم بانیوں اور پیش روؤں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے سیٹلائٹ سیریز کی ترقی کی حکمت عملی وضع کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا اور FY-1 پولر اور FY-2 جیو سٹیشنری سیٹلائیٹس کی تحقیق، ترقی اور لانچنگ کی قیادت کی، جس سے چین کی خلا میں موسمیاتی صلاحیتوں میں ایک تاریخی پیش رفت ہوئی ۔
شو جیان من چوتھے چینی سائنسدان ہیں جنہیں یہ اعلی اعزاز ملا، اس سے پہلے یہ اعزاز ، یے دو جینگ، چھن دا حہ، اور زینگ چھنگ چھینگ کو مل چکا ہے۔



