• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    چینی ساختہ مصنوعی دل ،گلوبل مارکیٹس میں دھڑکنے لگا

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-06-26

    26 جون2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)سوجو صنعتی پارک کے شو روم میں، پاور سورس اور بائیو ممیٹک ٹیوبز سے جڑا ہوا، ٹیبل ٹینس بال کے سائز کا ایک چھوٹا سا دھاتی پمپ، خاموشی سے کام کر رہا ہے۔ اس کا ہوا میں معلق دھاتی امپیلر تیزی سے گھوم رہا ہے۔

    یہ ، BrioVAD ڈیوائس ہے جو کہ چین میں تیار کردہ ایک مقناطیسی طور پر معلق مصنوعی دل ہے۔ اپنی تخلیق کے بعد سے، یہ مسلسل فعال ہے اور آخری مرحلے پر پہنچے ہوئے دل کے مریضوں کے لیے نئی امید فراہم کر رہا ہے۔

    موٹر کو معلق مقناطیسی یونٹ سے الگ کرنے والے ڈیزائن کا استعمال کیا گیا ہے جس سے اس آلے نے مجموعی طور پر چھوٹے سائز کے ساتھ بڑے روٹر کے قطر اور کم آپریٹنگ رفتار کو حاصل کیا ہے ۔یہ تشکیل خون کی مطابقت کو بہتر بناتی ہے اور پیچیدگیوں کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کرتی ہے۔

    امریکہ میں کلینیکل ٹرائلز میں داخلے کی منظوری کے بعد، BrioVAD نے یورپ میں اپنی رسائی کو بڑھایا ہے۔ 2 جون کو، اسے نیدرلینڈز کے یونیورسٹی میڈیکل سینٹر یوٹریخت ہاسپٹل میں کامیابی کے ساتھ ایک مریض میں لگایا گیا،۔یہ یورپی مارکیٹ میں اس کی باضابطہ شمولیت کی علامت ہے۔یہ کامیابی حکومتی اداروں، ہسپتالوں، جامعات اور صنعتی شراکت داروں کے مابین برسوں کے بے لوث تعاون کا نتیجہ ہے۔

    دل کے افعال کی ناکامی دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔ چین میں 35 سال کی عمر سے زائد کے 13.7 ملین افراد اس کا شکار ہیں ، جن میں سے ایک ملین سے زائد شدید بیماری کے آخری مرحلے میں ہیں۔ علاج کے لیے انتخاب کی سہولیات محدود ہیں اور سالانہ صرف تقریباً 1,000 دلوں کی پیوند کاری ہوتی ہے۔دل کے افعال کی انتہائی ناکامی کی صورتِ حال میں مصنوعی دل، اہم حل کے طور پر دیکھے جاتے ہیں اور ان کو طبی آلات میں "تاج کا ہیرا" کہا جاتا ہے لیکن اس ٹیکنالوجی کو ترقی دینا آسان نہیں تھا۔

    2000 کی دہائی کے اوائل میں، چھین چھین نے ایک امریکی ٹیم کی قیادت کی اور انہوں نے Levacor تیار کیا، جو امریکا میں ہونے والے تجربات میں پہلا مکمل مقناطیسی طور پر معلق مصنوعی دل تھا۔ اگرچہ سائز اور پیوند کاری کے مسائل کی وجہ سے مارکیٹ میں اسے قبولیت نہیں ملی لیکن چھین نے اس کے مستقبل پر یقین برقرار رکھا۔سرمایہ کاروں کے پیچھے ہٹنے کے بعد، چھین نے واپس چین جانے کا فیصلہ کیا، جہاں سو جو میں ہائیڈروڈائنامک سسپنشن کا طریقہ کار نمایاں تھا اور اس کے امید افزا نتائج سامنے آرہے تھے۔

    2009 میں بیجنگ میں ہونے والے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے اجلاس میں چھین چھین نے ہائیڈروڈائنامک معطل کرنے اور مکمل طور پر مقناطیسی معلق ٹیکنالوجی کی طرف بڑھنے کی کی تجویز دی ۔ اس خیال نے کلینیکل استعمال کی راہ ہموار کی۔ 2017 میں جب ایک شدید بیمار مریض کو BrioHealth Solutions کی طرف سے BrioVAD مصنوعی دل فراہم کیا گیا تو یہ چین کے لیے ایک اہم پیش رفت تھی۔ اس کمپنی کے مکمل طور پر مقناطیسی طور پر معلق مصنوعی دلوں نے 1,000 سے زائد مریضوں کا علاج کیا ہے۔ BrioVAD کو ایف ڈی اے کی جانب سے کی منظوری ملی اور فروری 2024 میں یہ امریکا میں کلینیکل ٹرائلز شروع کرنے والا پہلا فعال امپلانٹ ایبل طبی آلہ بن گیا۔ نومبر 2024 میں، اسے ایمرے یونیورسٹی ہسپتال میں ایک مریض کے سینے میں کامیابی کے ساتھ لگایا گیا۔ اپریل 2026 تک، امریکا کے سر فہرست مانے جانے والے 30ہسپتالوں میں سے 75 فی صد نے اس کلینیکل ٹرائل پروگرام میں شرکت کی۔

    ویڈیوز

    زبان