• صفحہ اول>>دنیا

    آنے والے دنوں میں امریکہ کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات  کا کوئی منصوبہ نہیں ، ایران

    (CRI)2026-07-01

    مقامی وقت کے مطابق 29 جون کی شام کو ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران کا آئندہ چند دنوں میں امریکہ کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی ماہرین کا وفد اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت پر عمل درآمد کے سلسلے میں دوحہ کا دورہ کرے گا، تاہم اس دورے کا امریکی وفد کے دورہ قطر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ بقائی نے یہ بھی کہا کہ حتمی معاہدے کے لیے مذاکرات ابھی شروع نہیں ہوئے اور اس کے لیے مذاکرات کا آغاز مفاہمت کی یادداشت کی دفعات 1، 4، 5، 10 اور 11 کے نفاذ اور مسلسل عمل درآمد پر منحصر ہے۔

    ادھر اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اسی دن کہا کہ سکیورٹی کی پیچیدہ صورتحال اور لبنان میں فوجی کارروائیوں کے پیش نظر اسرائیل ایران تصادم کسی بھی وقت دوبارہ جنم لے سکتا ہے ۔ انہوں نے ایران کے ساتھ دوبارہ جنگ کے آغاز کے دو ممکنہ منظر نامے پیش کیے ۔ ایک یہ کہ امریکی صدر ٹرمپ "یقین رکھیں کہ مذاکرات ختم ہو چکے ہیں اور وہ جنگ کو دوبارہ شروع کرنا چاہتے ہیں،" اور دوسرا یہ کہ ایران اسرائیل پر حملہ کرے۔ اسرائیل کاٹز نے کہا کہ اسرائیلی فوج دفاع اور حملے دونوں کے لیے " تیار" ہے اور اگر اسرائیل کو "یقینی خطرہ" محسوس ہوا تو وہ حملہ کرے گا۔

    ویڈیوز

    زبان