• صفحہ اول>>دنیا

    خلیجی ممالک کا ایران سے علاقائی سلامتی  کا معاہدہ کرنے کی تنہا کوششوں کا انکشاف

    (CRI)2026-07-02

    برطانیہ کے ' دی ڈیلی ٹیلی گراف' کی 30 جون کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ اور ایران کے مذاکرات کے دوران سعودی عرب، عمان، قطر جیسے خلیجی ممالک بھی ایران کے ساتھ براہ راست سفارتی رابطے اور مذاکرات کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیسے جیسے امریکہ کی ساکھ کم ہو رہی ہے، خلیجی ممالک ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو" ایڈجسٹ " کر رہے ہیں۔

    ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد، ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز کے انتظام کے بارے میں پہلا اجلاس منعقد کیا۔ بعد میں، عمان اور قطر، ایران اور سعودی عرب، قطر اور سعودی عرب کے درمیان بھی ملاقاتیں ہوئیں ، جس کا مقصد جنگ کے بعد علاقے میں باہمی ہم آہنگی کے طریقے طے کرنا ہے۔ مذاکرات میں آبنائے ہرمز میں نقل و حمل کے انتظام کے منصوبے کے علاوہ یہ نکتہ بھی شامل ہے کہ خلیجی ممالک ایران کو کون سے اقتصادی فوائد دے سکتے ہیں، تاکہ ایران سے سلامتی کے امور میں موزوں رعایت لے سکیں ۔

    ویڈیوز

    زبان