• صفحہ اول>>چین پاکستان

    پاکستان میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 105ویں سالگرہ کے حوالے سے استقبالیہ

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-07-02

    2جولائی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)یکم جولائی کو اسلام آباد میں چینی سفارت خانے نے، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 105ویں سالگرہ منانے کے لیے ایک استقبالیے کا انعقاد کیا۔ پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی دونگ نے استقبالیے میں شرکت کی ۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 105ویں سالگرہ منانے اور چین- پاکستان روایتی دوستانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے چین اور پاکستان کی حکومتی اہلکاروں، تھنک ٹینکس سے وابستہ افراد ، کاروباری اداروں اور میڈیا سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی تقریباً 300 شخصیات نے اس تقریب میں شرکت کی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ ایک صدی سے زائد عرصے کے دوران، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے چینی عوام کی قیادت کرتے ہوئے شاندار ترقیاتی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے ادراک کی درست راہ پر گامزن ہے۔ پاک -چین دوستی چٹانوں کی طرح مضبوط ہے۔ پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتوں اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے مابین باقاعدہ بات چیت اور تبادلوں نے باہمی افہام و تفہیم کو گہرا کیا ہے، طرز حکمرانی کے تجربات سے باہمی استفادے کو فروغ دیا ہےاور عوامی سطح پر پاک- چین دوستانہ روابط کو بھی متحرک کیا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں، چین کی ترقی اور پیش رفت سے دنیا مستفید ہو رہی ہے، جس سے علاقائی اور عالمی سطح پر استحکام اور خوشحالی آ رہی ہے۔

    پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔ (وقاص احمد/ پیپلز ڈیلی آن لائن)

    پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔ (وقاص احمد/ پیپلز ڈیلی آن لائن)

    پاکستان میں چین کے سفیر،جیانگ زائی دونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپنے قیام کے وقت کے لگ بھگ 50 ارکان سے لے کر اب 10 کروڑ سے زائد ارکان کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی حکمران جماعت بننے تک، 105 برس میں، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے مسلسل ترقی اور وسعت حاصل کی ہے۔ اس نے چینی عوام کو متحد کر کے اپنے پیروں پر کھڑے ہونے سے لے کر،خوشحال ہونے اور عظیم طاقت بننے' تک کی بڑی پیش رفت کی قیادت کی ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا ہمیشہ انسانیت کی ترقی اور دنیا کی یکجہتی کے لیے کوشاں رہی ہے۔ پاکستان میں، چین -پاکستان اقتصادی راہداری سے اب تک 25.9 ارب امریکی ڈالر سے زائد کی براہ راست سرمایہ کاری ،ملازمتوں کے 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد مواقعوں، 8000 میگاواٹ سے زائد بجلی، 510 کلومیٹر طویل موٹرویز اور 886 کلومیٹر طویل نیشنل کور پاور ٹرانسمیشن نیٹ ورک جیسی بڑی سہولیات قائم ہو چکی ہیں جس نے پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو ایک مضبوط تحریک دی ہے۔

    پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی دونگ استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔ (وقاص احمد/ پیپلز ڈیلی آن لائن)

    پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی دونگ استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔ (وقاص احمد/ پیپلز ڈیلی آن لائن)

    استقبالیہ میں شریک پاکستانی مہمانوں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 105ویں سالگرہ پر بھرپور مبارک باد دی۔ انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی جانب سے اپنے قیام کے بعد سے ہمیشہ عوام کو مرکز ماننے، عملی کام سے ملک کو مضبوط بنانے اور خود کو مسلسل بہتر بنانے کی پالیسی کی بے حد تعریف کی۔ انہوں نے اس بات کو بھی سراہا کہ پارٹی نے اقتصادی اور سماجی ترقی میں عظیم کامیابیاں حاصل کرنے میں چینی عوام کی قیادت کی ہے اور عالمی امن و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان