2جولائی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)یکم جولائی کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کو 105 سال مکمل ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے پاکستانی شخصیات کی جانب سے پارٹی کی شاندار کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔
پاکستانی تھنک ٹینک 'گلوبل سلک روڈ ریسرچ الائنس کے بانی چیئرمین، ضمیر اعوان نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے مارکسزم کو برقرار رکھا اور اسے ترقی دی ہے، یہ نہ صرف مارکسسٹ سیاسی جماعتوں کے لیے ایک مثالی نمونہ ہے، بلکہ دنیا کی ترقی یافتہ سیاسی جماعتوں کی نمائندگی بھی کرتی ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ترقیاتی سفر نے دنیا بھر کی سیاسی جماعتوں کو یہ سبق دیا ہے کہ عوام کے دل جیتنے نیز ملک کے انتظام و انصرام کو موثر اور یقینی بنانے کے لیے، ایک سیاسی جماعت کو سب سے پہلے اپنے اندرونی معاملات کو بہتر انداز میں چلانا چاہیے۔
نیشنل یوتھ اسمبلی آف پاکستان کے چیئرمین حنان علی عباسی نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا طویل تاریخ اور شاندار کارناموں کی حامل ایک عظیم سیاسی جماعت ہے ۔ چینی قوم کے اپنے قدموں پر کھڑے ہونےسے لے کر خوشحال ہونے ساور ایک مضبوط طاقت بننے تک کی غیر معمولی پیش رفت کی بنیادی وجہ چینی قوم کی جانب سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت پر اعتماد میں ثابت قدم رہنا ہے۔ پہلے پانچ سالہ منصوبے سے لے کر پندرہویں پنج سالہ منصوبے تک، چین نے مسلسل جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کو آگے بڑھایا ہے اور ایک غریب ، کمزور ملک کو دنیا کے طاقتور ممالک کی صف میں لا کھڑا کیا ہے۔حنان عباسی نے چین کے کئی شہروں اور دیہات کا دورہ کیا ہے وہ چینی عوام کی زندگی کو پرامن ، خوشحال، باوقاراور امیدوں سے بھرپور قرار دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں، چین نے سماجی تحفظ اور صحتِ عامہ کا دنیا کا سب سے بڑا نظام قائم کیا ہے، جس سے عوامی فلاح و بہبود کی سطح ایک نئی بلندی پر پہنچ گئی ہے۔ غربت کے خاتمے سے لے کر نچلی سطح کے طرز حکمرانی تک، چین کی جانب سے وسیع ترقیاتی اہداف کو عوام کی خوشحال زندگی سے جوڑنے کا عمل ، ترقی پذیر ممالک کے لیے طویل مدتی استحکام حاصل کرنے کا ایک قابلِ تقلید اور قیمتی تجربہ ہے۔
حنان عباسی نے نشاندہی کی کہ چین کی ترقی کبھی بھی صرف اپنے مفاد کا "انفرادی نغمہ" نہیں رہی، بلکہ یہ باہمی مفاد اور سب کی جیت پر مبنی ایک "مشترکہ گیت" ہے۔ انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کو عالمی وژن کی حامل ایک صدی پرانی عظیم جماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں، چین کے کھلے پن کے دروازے مزید کشادہ ہو رہے ہیں۔ چین ، پڑوسی ممالک کے ساتھ مسلسل ترقی کے مواقع بانٹ رہا ہے، سیاسی جماعتوں اور نوجوانوں کے تبادلوں کے ذریعے باہمی اعتماد کو بڑھا رہا ہےاور عملی سرمایہ کاری کے ذریعے علاقائی ترقی کو بااختیار بناتے ہوئے خطے اور پوری دنیا کے امن و خوشحالی کے لیے ایک طاقتور محرک فراہم کر رہا ہے۔



