
16 جون 2026 ۔ عوحص سلیمان ،سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی کاؤنٹی یومن کے قصبے کارابورا میں اپنے ہیلتھ کیئر سینٹر پر اپنے میڈیکل باکس کے ساتھ ۔(تصاویر : شنہوا - حو حو ہو)
2 جولائی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)71 سالہ عوحص سلیمان، یومن کاؤنٹی کے چرواہوں میں ایک مشہور نام ہیں۔ مقامی رہائشیوں کو مفت طبی خدمات فراہم کرنے والے عوحص ، خود کو ایک ایسا ڈاکٹر کہتے ہیں جو کبھی ریٹائر نہیں ہوتا ہے۔

عوحص سلیمان کی ماضی اور حال کی تصاویر۔
1975 میں میڈیکل سکول سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد ، 20 سال کی عمر سے ہی انہوں نے ان چراگاہوں میں طبی خدمات فراہم کرنا شروع کر دی تھیں ۔ باوجود یہ کہ وہ بہتر سہولیات کے ساتھ شہر میں ایک اچھی نوکری کر سکتے تھے انہوں نے اپنی خدمات کو رضاکارانہ طور پر کوہِ بارلک کے دامن میں آباد چرواہوں کے لیے وقف کردیا کیونکہ اس علاقے میں طبی عملے کی بے حد کمی تھی۔ کئی دہائیوں تک ایک میڈیکل کٹ کے ساتھ گھوڑے کی پشت پر سوار ہو کر شدید سردی ، انتہائی کھردرے پتھریلے پہاڑوں پر کاٹتی ہوئی ہواوں اور کیڑوں کے حملوں کا مقابلہ کرتے، پہاڑوں میں دور دور پھیلے ہوئے گھروں تک جاتے رہے اور طبی سہولیات ان کے دروازوں تک پہنچاتے رہے۔جہاں کہیں ان کا گھوڑا چلنے سے قاصر ہوتا وہاں وہ اس کی باگ تھامے دور تک پیدل چلتے ۔اس عرصے میں انہوں نے ایک لاکھ سے زائد وزٹس کیے، ہزار ہا شدید بیمار افراد کی زندگیاں بچائیں اور 3200 سے زائد بچوں کی ولادت ان کے ہاتھوں میں ہوئی۔

17 جون 2026۔ عوحص سلیمان اپنے سفر کے ساتھی گھوڑے کے ساتھ بارلک پہاڑ کی چراگاہ میں۔
2015 میں عوحص سلیمان ہسپتال سے ریٹائرڈ ہوئے تو محض چند دن آرام کرنے کے بعد وہ واپس کام کرنے لگے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ان چرواہوں کو پیچھے نہیں چھوڑسکتے ہیں۔ کچھ عرصے بعد ہی انہوں نے اپنا ایک ہیلتھ کیئرسینٹر شروع کیا۔ 2023 میں انہوں نے "والنٹیئر ہیلتھ پروگرام" کا آغاز کیا۔ اس انیشئیٹو میں اب 350 رضاکار ہیں جبکہ اس کے تحت اب تک 1500 ہیلتھ ایجوکیشن سیشنز منعقد کیے گئے ہیں۔

ماضی اور حال کی دو تصاویر : اوپر کی تصویر میں کوہِ بارلک کی میڈیکل آوٹ پوسٹ کے سامنے عوحص سلیمان اپنے گھوڑے کے ساتھ کھڑے ہیں جب کہ پس منظر میں لکڑی کا وہ کیبن ہے جو 1970 میں طبی عملے کے لیے بنایا گیا تھا۔ جب کہ نچلی تصویر میں 18 جون 2026 کی ہے جس میں جدید سہولیات سے آراستہ میڈیکل آوٹ پوسٹ کا فضائی منظر دیکھا جا سکتا ہے۔

17 جون 2026۔ کوہِ بارلک کے قصبے جی ییک میں عوحص سلیمان ایک چرواہے کو طبی معائنہ کر رہے ہیں۔
دور دراز کے دیہی علاقوں میں صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے عوحص سلیمان کی زندگی بھر کی محنت اور جذبے نے طبی عملے کی ایک نئی نسل تیار کی ہے جو ان کی اس لگن سے متاثر ہو کر کے 50 سال قبل شروع کیے گئے ان کےمشن کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے ۔ آج مقامی ہسپتال کے طبی عملے کے 20 سے زائد کارکن، باقاعدگی سے دور دراز علاقوں میں جا کر ادویہ اور علاج معالجے کی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

16 جون 2026 ۔عوحص سلیمان کارابورا کے قصبے میں لوگوں کو مفت طبی معائنہ فراہم کر رہے ہیں۔

عوحص سلیمان (درمیان میں) ایرجان کوکان ( دائیں جانب) یومن کاونٹی کے قصبے جی ییک میں ایک مقامی چرواہے کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں۔



