• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    چین کی سولہویں  آرکٹک سمندری تحقیق کا آغاز

    (CRI)2026-07-03

    3 جولائی کو، چین کی وزارت قدرتی وسائل کے زیر اہتمام سولہویں چینی آرکٹک سمندری تحقیق کے لئے آئس بریکرز "شیے لونگ" اور "شیے لونگ 2" اورمحکمہ بے ہائی کا جہاز "پولر" چین کے شہر دالیان سے روانہ ہوئے۔ ملک کے پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے پہلے سال میں یہ چین کی پہلی آرکٹک سمندری تحقیقی سرگرمی ہے جس کے بارے میں توقع ہے کہ یہ رواں سال اکتوبر کے اوائل میں مکمل ہو گی ۔ موجودہ تحقیق عالمی موسمیاتی تبدیلیوں اور اس کے اثرات سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کرے گی اوراس میں روس، جرمنی سمیت دیگر ممالک کے سائنسدانوں کے ساتھ تعاون کیا جائےگا تاکہ چین اور عالمی برادری کو آرکٹک کو بہتر طور پر سمجھنے اور اس کی حفاظت اورانتظامات کو انجام دینے کے لیے سائنسی بنیاد فراہم کی جا سکے۔

    ویڈیوز

    زبان