• صفحہ اول>>چینی معاشرت

    سمارٹ  پلانٹ فیکٹری : اعلیٰ معیار کی سبزیاں ہی نہیں ملازمتوں کے نئے  مواقع  بھی پیدا کر رہی ہیں

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-07-03

    شمال مغربی چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے شہر کوچا کے گاوں ینگکو تونگ شن کی سمارٹ پلانٹ فیکٹری میں ، ہائیڈروپونک سبزیوں کی چنائی کی جا رہی ہے ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/لی لونگ)

    شمال مغربی چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے شہر کوچا کے گاوں ینگکو تونگ شن کی سمارٹ پلانٹ فیکٹری میں ، ہائیڈروپونک سبزیوں کی چنائی کی جا رہی ہے ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/لی لونگ)

    3جولائی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)شمال مغربی چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے شہر کوچا کے گاوں ینگکو تونگ شن میں ایک سمارٹ پلانٹ فیکٹری میں، مٹی کے بغیر پتوں والی تازہ سبزیاں اگائی جا رہی ہیں ، جو کہ نا صرف مقامی مارکیٹ کو اعلیٰ معیار کی سبزیوں کی مستقل فراہمی ممکن بناتی ہیں بلکہ ملازمتیں بھی فراہم کر رہی ہے۔ یہ فیکٹری ،صوبہ جہ جیانگ کے شہر ننگبو کی معاونت سے چلنے والا ایک اہم امدادی منصوبہ ہے ۔فیکٹری میں کام کرنے والی ایک خاتون ، گلِ نسیم احمد کہتی ہیں کہ یہاں پیدا ہونے والی سبزیاں بہت مقبول ہیں سپر مارکیٹس، ہوٹل اور ہاٹ پاٹ ریستوران سب ہی انہیں خریدتے ہیں۔

    اس فیکٹری میں ننگبو کی مقامی کمپنیز کی جدید ہائیڈروپونک ٹیکنالوجیز اور آلات متعارف کروائے گئے ہیں، جو مقامی ماحول میں مشکل سے اگنے والی کئی فصلوں کی کاشت کو ممکن بناتے ہیں۔تکنیکی ماہر گوو حان رو کے مطابق، یہ سہولت ماحول کو کنٹرول کرنے والی جدید ٹیکنالوجی کو ، کم گہرائی والی ہائیڈروپونک ٹیکنالوجی کے ساتھ یکجا کرتی ہے۔ایک سمارٹ نظام ، درجہ حرارت، روشنی، نمی اور ہوا کی صورتِ حال کی مسلسل نگرانی اور ایڈجسٹمنٹ کرتا ہے، جس سے مقامی قدرتی رکاوٹوں پر قابو پاتے ہوئے فصلیں، ایک کنٹرولڈ، جراثیم سے پاک ماحول میں اگتی ہیں نیز یہ نظام پودوں کے اگنے کے دورانیے کو بھی نمایاں طور پر کم کرتا ہے۔ اس دوران، خودکار آلات، کیڑے مار ادویہ کی باقیات، بھاری دھاتوں اور مصنوعی نشوونما کے ریگولیٹرز سے پاک سبزیوں کی پیداوار کے معیار کو یقینی بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

    اس منصوبے نے مقامی طور پر روزگار کے مواقع بھی پیدا کیے ہیں، زراعت پیشہ افراد کے لیے پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی ہے اور گاؤں کی مجموعی آمدن میں اضافہ کیا ہے۔یہ قریبی سکولز کے لیے زرعی سائنس کی تعلیم کی بھی معاونت کرتا ہے جس سے اقتصادی اور سماجی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

    سمارٹ پلانٹ فیکٹری کے ایک ایگزیکٹو لی سونگ سونگ کے مطابق، فی الحال یہاں 14 اقسام کی پتوں والی سبزیاں اور چھ اقسام کی سٹرابیری کاشت کی جاتی ہے۔ یہ پیداواری ماڈل نہ صرف کوچا میں اعلیٰ معیار کی سبزیوں کی فراہمی کے خلا کو پرکرتا ہے، بلکہ ملک کی وسیع تر مارکیٹس کے لیے معیاری اور مستحکم پیداوار کو بھی ممکن بناتا ہے، جس سے علاقے کی جدید زراعت کے لیے کھیت سے کھانے کی میز تک کا تعلق تشکیل پاتا ہے۔

    چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے شہر کوچا کے گاوں ینگکو تونگ شن کی سمارٹ پلانٹ فیکٹری میں، عملے کی ایک رکن سبزیوں کی پنیری کو ہائیڈروپونک بیڈز میں منتقل کر رہی ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/لی لونگ)

    سمارٹ پلانٹ فیکٹری میں بغیر مٹی کی کاشت کاری کا غذائی گردشی نظام جو پودوں کی نشونما کے لیے درکار ضروریات کو پورا کرتا ہے ۔(پیپلز ڈیلی آن لائن/لی لونگ)

    سمارٹ پلانٹ فیکٹری میں بغیر مٹی کی کاشت کاری کا غذائی گردشی نظام جو پودوں کی نشونما کے لیے درکار ضروریات کو پورا کرتا ہے ۔(پیپلز ڈیلی آن لائن/لی لونگ)

    سمارٹ پلانٹ فیکٹری میں تکنیکی عملے کا رکن ، پودوں کو غذا فراہم کرنے والے نباتاتی محلول میں پی ایچ کی سطح جانچ رہا ہے۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/لی لونگ)

    سمارٹ پلانٹ فیکٹری میں تکنیکی عملے کا رکن ، پودوں کو غذا فراہم کرنے والے نباتاتی محلول میں پی ایچ کی سطح جانچ رہا ہے۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/لی لونگ)

    سمارٹ پلانٹ فیکٹری میں،پودوں کی نشونما کے لیے نباتاتی محلول کے ذریعے ان کو غذائیت فراہم کی جاتی ہے۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/لی لونگ)

    سمارٹ پلانٹ فیکٹری میں،پودوں کی نشونما کے لیے نباتاتی محلول کے ذریعے ان کو غذائیت فراہم کی جاتی ہے۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/لی لونگ)

    چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے شہر کوچا کے گاوں ینگکو تونگ شن کی سمارٹ پلانٹ فیکٹری کا عملہ ،ٹماٹر کے پودوں کی کانٹ چھانٹ کر رہا ہے (پیپلز ڈیلی آن لائن/لی لونگ)

    چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے شہر کوچا کے گاوں ینگکو تونگ شن کی سمارٹ پلانٹ فیکٹری کا عملہ ،ٹماٹر کے پودوں کی کانٹ چھانٹ کر رہا ہے (پیپلز ڈیلی آن لائن/لی لونگ)

    ویڈیوز

    زبان