امریکی پولیس کے مطابق، 4 جولائی کو امریکہ کے "یوم آزادی" کی تقریبات کے دوران نیویارک شہر میں فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا جس میں 8 افراد زخمی ہوئے، جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔
نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ نیویارک کے بروکلین علاقے میں پیش آیا۔ مقامی وقت کے مطابق یہ واقعہ رات تقریباً 10 بج کر 35 منٹ پر اس وقت پیش آیا جب لوگ یومِ آزادی کی آتش بازی دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں جمع تھے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں چار بچے بھی شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔سینے میں گولی لگنے کے باعث ایک 21 سالہ لڑکی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ایک ہتھیار برآمد کر لیا گیا ہے تاہم ابھی تک کسی مشتبہ شخص کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔



