
چین کے ننگشیا ہوئی خود اختیار علاقے کی یونگ ننگ کاؤنٹی کے قصبے مننگ میں نئے ثقافتی و سیاحتی مقام "سی مائننگ ڈرامہ ولیج" کا فضائی منظر ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/لیانگ حونگ شن)
6جولائی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) یکم جولائی کو چین کے ننگشیا ہوئی خود اختیار علاقے کی یونگ ننگ کاؤنٹی کے قصبے مننگ میں ایک نیا ثقافتی سیاحتی مقام "سی مننگ ڈرامہ ولیج"، باضابطہ طور پر کھولا گیا،جہاں غربت کے خاتمے کی مقامی کامیابیوں کو پیش کیا جا رہا ہے۔
چین کے غربت کے خاتمے کی کوششوں کی حقیقی کہانیوں کے گرد تشکیل دیئے گئے اور صوبہ فوجیان -ننگشیا کے تین دہائیوں کی تعاون پر مبنی اس منصوبے میں، ایک گاؤں کے ماحول کو دوبارہ سے تعمیر کیا گیا ہے اور مننگ ٹاؤن کی پیئرنگ اسسٹنس کی کہانی کو بڑے پیمانے پر تھیٹر پر پیش کیا گیا ہے۔ اس ایک کہانی میں وسائل کی کمی اور پہاڑی علاقوں میں زندگی کی مشکلات سے لے کر ، فوجیان-ننگشیا تعاون اور جدید تبدیلی تک ، ترقی کے اہم مراحل کو اجاگر کیا گیا ہے۔
600 منٹ پر مشتمل 30 ڈرامائی کہانیوں پر مشتمل تھیٹر ڈراما ،چار اندرونی تھیٹرز ، بیرونی پرفارمنسز کے چار مقامات ، آٹھ مخصوص پرفارمنس زونز اور 20 انٹرایکٹو مائیکرو-پرفارمنس مقامات میں پیش کیا جاتا ہے۔
ننگشیا کے محکمہ ثقافت وسیاحت کے ایک اہلکار شیونگ شینگ یوئے کہتے ہیں کہ ماضی میں سیاح ، صرف سیاحت کے لیے ننگشیا آتے تھے لیکن آج وہ ، اس زمین کی کہانی کو جاننے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران، صوبہ فوجیان نے ننگشیا کے لیے 7.68 بلین یوان (1.13 بلین ڈالر) کی امداد فراہم کی ہے، جس سے تعاون پر مبنی 4,100 سے زائد منصوبوں کی معاونت کی گئی ہے۔ ان کوششوں نے ماضی کے غریب پہاڑی علاقوں کے لاکھوں لوگوں کی مدد کی جو ان پہاڑوں سے منتقل ہو کر اب مننگ میں ایک مستحکم زندگی گزار رہے ہیں۔

چین کے ننگشیا ہوئی خود اختیار علاقے کی یونگ ننگ کاؤنٹی کے قصبے مننگ میں نئے ثقافتی سیاحتی مقام "سی مننگ ڈرامہ ولیج" کا ایک حصہ ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/لیانگ حونگ شن)

چین کے ننگشیا ہوئی خود اختیار علاقے کے قصبے مننگ میں "سی مننگ ڈرامہ ولیج" میں پیش کی جانے والی پرفارمنس کا منظر ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/لیانگ حونگ شن)

مننگ ٹاون کے "سی مننگ ڈرامہ ولیج" میں بیک وقت دو زمانوں کی کہانی پر مبنی پرفارمنس کا منظر ۔(پیپلز ڈیلی آن لائن/لیانگ حونگ شن)

چین کے ننگشیا ہوئی خود اختیار علاقے کے مننگ ٹاون کے "سی مننگ ڈرامہ ولیج" میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد ایک لائیو پرفارمنس دیکھ رہی ہے۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/لیانگ حونگ شن)



