7جولائی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین کا سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقہ ، ملک میں کپاس کی پیداوار کا سب سے بڑا علاقہ ہے۔ یہاں اگائی جانے والی کپاس کو سنکیانگ کپاس کہا جاتا ہے جو کہ اپنے لمبے ریشوں، اعلی معیار اور زیادہ پیداوار کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے۔
2024 میں، سنکیانگ کی کپاس کی کل پیداوار تقریباً 5.69 ملین ٹن تھی، جو کہ مجموعی قومی پیداوار کا 92.2 فیصد ہے۔حالیہ برسوں میں، اس صنعت نے سائنسی ترقی اور زرعی زمین کی اعلی معیار کی ترقی کو اپنایا ہے۔ 2024 میں ، سنکیانگ کی میکانائزڈ کٹائی کی شرح 90 فیصد سے تجاوز کرگئی تھی اور اب سنکیانگ میں کپاس کی پیداوار مکمل طور پر خودکار ہو چکی ہے۔
ٹیکنالوجی اور معیار کے ملاپ سے، سنکیانگ کی کپاس کی صنعت مسلسل ترقی کر رہی ہے۔



