اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجیرک نے 8 جولائی کو کہا کہ گوتریس نے امریکہ اور ایران کے درمیان دوبارہ شروع ہونے والی جنگی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے پر زور دیا ہے۔
ڈوجیرک نے کہا کہ سیکریٹری جنرل نے تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کریں جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہو سکتی ہے۔ انہوں نے فریقین کو یہ بھی یاد دہانی کرائی کہ امریکہ اور ایران فوری طور پر مذاکرات بحال کریں اور مسائل کا حل سفارتی ذرائع سے تلاش کریں۔
ادھر مقامی وقت کے مطابق 8 جولائی کی شام پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔بیان میں تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور ایسے اقدامات سے گریز کرنے کی اپیل کی گئی جو خطے کے امن و استحکام کو مزید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔پاکستان نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ مفاہمتی یادداشت کے دائرہ کار میں کیے گئے اپنے وعدوں پر مؤثر انداز میں عمل درآمد کریں۔



