• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    سمندر پار مقیم چینی تجار: گلوبل ڈیجیٹل اکانومی کانفرنس – چین-غیر ملکی تعاون کا 'سپر انٹرفیس'

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-07-09

    گلوبل ڈیجیٹل اکانومی کانفرنس2026  میں منعقدہ ڈیجیٹل اکانومی انڈسٹری ایکسپو میں، غیر ملکی نمائش کنندگان ، ہیومنائیڈ روبوٹس کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ (پیپلز وژن -چن ژیاؤجن)

    گلوبل ڈیجیٹل اکانومی کانفرنس2026 میں منعقدہ ڈیجیٹل اکانومی انڈسٹری ایکسپو میں، غیر ملکی نمائش کنندگان ، ہیومنائیڈ روبوٹس کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ (پیپلز وژن -چن ژیاؤجن)

    8جولائی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)2 سے 5 جولائی تک بیجنگ میں گلوبل ڈیجیٹل اکانومی کانفرنس 2026 کا انعقاد ہوا۔ سمندر پار مقیم چینی تجار نے اس کانفرنس کو، چینی ٹیکنالوجی کی شراکت داری کو فروغ دینے اور انہیں چینی اور غیر ملکی منڈیوں سے جوڑنے کے لیے ایک 'سپر انٹرفیس' قرار دیا۔ کانفرنس میں اے آئی گورننس پر اتفاق رائے ،سمارٹ انڈسٹریل پارکس کے حل کے اشتراک اور چین-افریقا سرحد پار ای کامرس انفراسٹرکچر کی تعمیر جیسے اہم شعبوں کا حاطہ کیا گیا ہے۔

    انٹرنیشنل ایسوسی ایشن فار آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے صدر دائی روئی نے کہا کہ یہ کانفرنس ڈیجیٹل گورننس پر عالمی اتفاق رائے قائم کرنے اور بین الاقوامی تکنیکی تعاون کو فروغ دینے کا مرکز بن گئی ہے ۔ چین کے صنعتی ایپلی کیشنز کے منظرنامے اور مکمل سپلائی چین سسٹم ،وسیع پیمانے پر اے آئی ٹیکنالوجی کے عملی استعمال کے لیے منفرد اور سازگار حالات فراہم کرتے ہیں۔

    ورلڈ ایتھنک چائنیز ایسوسی ایشن کے صدر گو وشاوچھینگ کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس نے بہت سی غیر ملکی تنظیموں اور چین میں تعینات سفیروں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ چین کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن مارکیٹ میں بہت صلاحیت ہے، یہاں قلیل مدتی ترقی کا مرکز اے آئی ایپلی کیشنز ہیں، جب کہ ڈیٹا کا بہاؤ طویل مدتی ترقی کے مواقع کی نمائندگی کرتا ہے۔

    چائنا افریقا کلچر پروموشن ایسوسی ایشن کے نائب صدر جانگ ہواشیے نے موزمبیق اور زمبابوے میں ڈیجیٹل تعاون کی سائٹس قائم کرنے کے لیے اپنی ٹیم کی قیادت کی۔زمبابوے میں ایک مقامی تجارتی پلیٹ فارم منصوبے میں، چین کے بلاک چین ٹریس ایبلٹی سسٹم اور اے آئی کسٹمر سروس متعارف کروائے جانے سے نہ صرف مقامی زرعی مصنوعات کی ساکھ بڑھی ہے بلکہ ڈیجیٹل آپریشنل صلاحیتوں کے ساتھ مقامی ٹیلنٹ کو بھی فروغ ملا ہے۔

    شان دونگ اوورسیز چائنیز انٹرپرائزز ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر لو شاوئی نے کہا کہ سمندر پار مقیم چینی تاجر، چینی ٹیکنالوجی اور مقامی منڈیوں دونوں کو سمجھتے ہیں، جس سے انہیں چینی کمپنیز کو "عالمی سطح پر جانے" کی ایک منفرد سہولت ملتی ہے۔

    جانگ ہواشیے کا کہنا ہے کہ چینی ٹیکنالوجی کا بیرونِ ملک جانا، صرف مصنوعات کی یک طرفہ برآمدات نہیں ، بلکہ ایک دو طرفہ ہم آہنگی ہے جو تجارتی فوائد اور مقامی صنعتی ترقی دونوں کو مدنظر رکھتی ہے۔یہ کانفرنس نمائشی ٹیکنالوجیز کو، تعاون کے منصوبوں میں تبدیل کرنے ، چین کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سمندر پار مقیم چینیوں کے عالمی کاروباری نیٹ ورک نیز غیر ملکی مارکیٹس کے وسائل کے گہرے انضمام کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔

    ویڈیوز

    زبان