10جولائی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)30جون کو کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے ریاست کیلیفورنیا میں 17 مئی "بروس لی ڈے" کے طور پر منانے کے قانون پر دستخط کیے ۔
سان فرانسسکو میں پیدا ہونے والےبروس لی، عالمی شہرت یافتہ مارشل آرٹسٹ، فلم ساز اور ثقافتی علامت ہیں ۔اس اعلان سے بروس لی ، کیلیفورنیا کی تاریخ میں پہلے چینی امریکی بن گئے ہیں جن کے نام پر سالانہ ریاستی یادگاری دن منایا جائے گا۔اس دن کے لیے 17 مئی کا انتخاب اس لیے کیا گیا کیونکہ 1959 میں اسی دن 18 سالہ بروس لی، ہانگ کانگ سے واپس امریکا ،سان فرانسسکو آئے جہاں انہوں نے اپنے مارشل آرٹس اور شاندار فلم کیریئر کا آغاز کیا ۔
اس دن ،سکولز ، ثقافتی ادارے اور کمیونٹی تنظیمیں ، تعلیمی پروگرامز ، نمائشوں اور عوامی تقریبات کے ذریعے بروس لی کے مارشل آرٹس، سنیما، ثقافتی تبادلے اور چینی و امریکی تاریخ میں ان کے کردار کی شراکت کو اجاگر کریں گے۔



