• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    رواں سال ،چین کا ہیومنائیڈ روبوٹ آوٹ پٹ 100,000 یونٹس سے متجاوز ہونے کی توقع

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-07-10

    10جولائی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)7جولائی کو ، چین کی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہِ سائنس و ٹیکنالوجی کے نائب ڈائریکٹر گان شیاوبن نے ورلڈ آرٹیفشیل انٹیلیجنس کانفرنس 2026 (WAIC) کے لیے منعقدہ پریس کانفرنس میں توقع ظاہر کی کہ اس سال، چین کا ہیومنائیڈ روبوٹ آوٹ پٹ 100,000 یونٹس سے تجاوز کر جائے گا۔

    گان شیاوبن کا کہنا تھا کہ ،چین کی ترقی پذیر اے آئی ایپلیکیشنز اور ماحولیاتی نظام روبوٹ کی صنعت کو فروغ دے رہے ہیں، جو ملک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے ایک نئی رفتار فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین کی صنعتی کمپنیوں میں اے آئی ایپلیکیشنز کی شرحِ رسائی 30 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے، جب کہ اس شعبے میں مزید سماجی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے کے لیے ،قومی اے آئی صنعتی سرمایہ کاری فنڈ اپنی سرگرمیاں بڑھا رہا ہے۔

    متعدد نئی اختراعات 17 سے 20 جولائی تک شنگھائی میں منعقد ہونے والی ورلڈ آرٹیفشل انٹیلیجنس کانفرنس 2026 کے دوران پیش کی جائیں گی۔کانفرنس کا موضوع "روشن مستقبل کے لیے اے آئی شراکت داری" ہے، جس میں فورمز، نمائشوں، اختراعی انکیوبیشن اور صلاحیتوں کے تبادلے کے چھ بڑے سیکشنز شامل ہوں گے اور اس ایونٹ کے لیے 1,100 سے زائد نمائش کنندگان نے رجسٹریشن کروائی ہے۔ کانفرنس کے دوران 3,000 سے زائد نمائشیں متوقع ہیں، جن میں سے 300 سے زیادہ مصنوعات پہلی بار عالمی سطح پر پیش کی جائیں گی۔

    ویڈیوز

    زبان