• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    ماضی کو محسوس کریں: شی آن میں، اے آئی اور ثقافتی یادیں

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-07-10

    10جولائی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) تھانگ شاہی دور (618-907) کا تجربہ کرنے کے بعد، ہسپانیہ سے تعلق رکھنے والی ماہرِ امور چین اور گریناڈا یونیورسٹی میں چینی ادب کی پروفیسر ایلیسیا ری لنکوئے الیٹا نے ،شی آن میں اپنے سفر کو ایک نئی دنیا میں داخل ہونے کے پہلو سے نہیں، بلکہ ایک قابلِ مطالعہ، دوبارہ تعمیر کیے جانے اور محفوظ کی جانے والی نازک اور حساس چیز کے زاویے سے شروع کیا۔

    شی آن میوزیم میں، ٹیکنالوجی کے ذریعے وہ قدیم نوادرات کے بہت قریب ہوئیں ، جو کہ روایتی نمائش کے ذریعے ممکن نہیں ہوتا۔ ایک XR ہیڈسیٹ پہن کر انہیں یہ سہولت ملی کہ انہوں نے ڈیجیٹل نوادرات کو بڑا کر کے باریک بینی سے ان کی تفصیلات کا معائنہ کیا اور ان اشیا کے گرد چلنے پھرنے کی سہولت حاصل کی، جو اصل میں پہنچ سے دور ، احتیاط سے محفوظ رکھی جاتی ہیں ۔ٹیکنالوجی سے ، قیمتی اور جسامت میں چھوٹے نوادرات اتنےبڑےہو سکتےہیں کہ اس کی سطح، ساخت اور دستکاری بالکل واضح ہو سکے ؛ ایک سکرول پینٹنگ کو میوزیم باکس کی حدود سے آگے جا کر دریافت کیا جا سکتا ہے۔

    سفر پھر" ڈیجیٹل ویوئنگ" سے "ری کنسٹرکشن" کی جانب بڑھا۔ شی آن پولی ٹیکنک یونیورسٹی میں، محققین نے دکھایا کہ کس طرح قدیم چینی لباس کا مطالعہ کرنے کے لیے اے آئی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ آثار قدیمہ کی دریافتوں، دیواروں کی پینٹنگز اور تاریخی دستاویزات کی مدد سے، اے آئی ماڈلز ماضی کے ملبوسات کے رنگ، نمونے اور ساخت کو بحال کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ ایسے لباس جو اتنے نازک ہیں کہ ہاتھ سے نہیں کھولے جا سکتے ،ان کی "ورچوئل ری کنسٹرکشن" ،ایکس رے سکیننگ اور اے آئی ماڈلنگ کا استعمال کیا جاتا ہے ، جس سے محققین کو یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ یہ لباس کیسے بنے، کیسے پہنےجاتے تھے اور وقت کے ساتھ کیسے محفوظ کیے گئے۔

    پروفیسر ایلیسیا ری لنکوئے کے اس سفر کا آخری پڑاو ،شی آن سٹی وال تھا، جہاں ڈیجیٹل نظام شہر کی ایک اہم نشانی کی حفاظت میں مدد کر رہے ہیں۔ دیوار کے ڈیجیٹل کمانڈ سینٹر میں، کیمرے، سینسر اور اے آئی مانیٹرنگ 13.74 کلومیٹر کے اس سٹرکچر کی نگرانی کرتے ہیں اور پانی جمع ہونے، زمین کے بیٹھنے اور دراڑوں میں تبدیلیوں وغیرہ کی نشاندہی کرتے ہیں۔ مقصد یہ ہے کہ مسائل کو فوری طور پر شناخت کیا جائے ، تاکہ تحفظ کرنے والی ٹیمز کم سے کم مسئلے کے ساتھ ساخت کی حفاظت کر سکیں۔

    ایلیسیا ری لنکوئے کے لیے یہ سفر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ٹیکنالوجی نہ صرف لوگوں کے ماضی کے تصور کو تبدیل کر رہی ہے، بلکہ وہ باقیات کی دیکھ بھال کے طریقے کو بھی بدل رہی ہے۔ ایک مترجمہ کے طور پر، وہ زبان کے ذریعے وقت اور ثقافت کے معنی منتقل کرنے کا کام کرتی ہیں۔ شی آن میں انہوں نے یہ دیکھا کہ اے آئی اور ڈیجیٹل ری کنسٹرکشن بھی ایسا ہی کچھ کر رہے ہیں، پوشیدہ تفصیلات کو اجاگر کر رہے ہیں اور ثقافتی یادداشت کو زندہ رکھنے میں مدد دے رہے ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان