• صفحہ اول>>دنیا

    چین کا مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی برقرار رکھنے اور مذاکرات کے فروغ پر زور

    (CRI)2026-07-13

    اقوامِ متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے سن لے نے 10 جولائی کو ایرانی جوہری مسئلے پر سلامتی کونسل کے ایک کھلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی برقرار رکھنے اور کشیدگی کے خاتمے پر زور دیا۔

    سن لے نے کہا کہ موجودہ جنگ بندی کو مختلف چیلنجز درپیش ہیں اور مذاکرات کا عمل پیچیدہ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ بیرونی مداخلت سے گریز کرتے ہوئے مفاہمتی یادداشت پر مکمل عمل درآمد کریں، ایک دوسرے کے تحفظات کا احترام کریں اور مذاکرات کے ذریعے قابلِ قبول حل تلاش کریں، تاکہ ایران پر عائد پابندیاں جلد از جلد ختم ہوں اور سیاسی تصفیے کے عمل میں نئی پیش رفت ممکن ہو۔انہوں نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار تیار نہ کرنے کے اپنے عزم پر قائم رہنا چاہیے، جبکہ امریکہ کو بھی ایرانی جوہری مسئلے کے سیاسی حل کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی خاطر ٹھوس اقدامات کرنے چاہییں۔سن لے نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں سلامتی کونسل کی اولین ترجیح مذاکرات کے لیے مثبت اور سازگار ماحول فراہم کرنا ہونی چاہیے، اور اس بات سے اجتناب کیا جانا چاہیے کہ سلامتی کونسل کسی ایک ملک کے سیاسی ایجنڈے یا دباؤ کے آلے کے طور پر استعمال ہو۔

    ویڈیوز

    زبان