
14جولائی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) 13جولائی کو تارم آئل فیلڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ویسٹ ایسٹ گیس پائپ لائن پروجیکٹ کی مجموعی گیس فراہمی 400 ارب کیوبک میٹر سے تجاوز کرتے ہوئے، 400.03394 ارب کیوبک میٹر تک پہنچ گئی۔ یہ آئل فیلڈ اپنے راستے کے تقریباً 50 کروڑ افراد کو گیس فراہم کرتی ہے۔
2004 میں پائپ لائن کے فعال ہونے کے بعد سے، تارم آئل فیلڈ نے بلا تعطل فراہمی برقرار رکھی ہے، جو نیٹ ورک کی کل ترسیل کا ایک تہائی حصہ بنتی ہے۔ یہاں کی قدرتی گیس صوبائی سطح کے 15 علاقوں کے 120 سے زائد شہروں تک پہنچتی ہے، جس سے وسطی اور مشرقی چین میں ہوا کے معیار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
آئل فیلڈ نے(انتہائی گہرائی، انتہائی بلند درجہ حرارت، انتہائی بلند دباؤ، اور اعلیٰ سلفر مواد) کے "تین انتہائی اور ایک اعلیٰ" کے عالمی معیار کے چیلنجز پر قابو پاتے ہوئے دو کھرب کیوبک میٹر کے گیس زونز — کھلا-کھشن اور بوزی-ڈابی — تیار کیے ہیں اور مسلسل چھ سالوں سے قدرتی گیس کی 31 ارب کیوبک میٹر سے زائد سالانہ پیداوار برقرار رکھی ہے۔ ایک واحد گیس فیلڈ فی کنواں 800,000 کیوبک میٹر یومیہ پیدا کررہی ہے، جو 10 لاکھ آبادی والے شہر کی گیس کی روزمرہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔
اس کے ماحولیاتی فوائد بھی قابل ذکر ہیں۔ 400 ارب کیوبک میٹر گیس تقریباً 51 کروڑ ٹن معیاری کوئلے کا متبادل اور تقریباً 52 کروڑ ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنے کے مترادف ہے جو 7.5 کروڑ ہیکٹر جنگل کی سالانہ کاربن جذب کرنے کی صلاحیت کے برابر ہے۔ فی الحال،دریائے یانگسی ڈیلٹا اور دیگر علاقوں کو 20 لاکھ کیوبک میٹر سے زائد گیس فراہم کرتا ہے۔



