• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    نیشنل سپر کمپیوٹنگ انٹرنیٹ کور نوڈ کا آن لائن باضابطہ آغاز

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-07-16

    16جولائی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) نیشنل سپر کمپیوٹنگ انٹرنیٹ پلیٹ فارم کے مطابق، حال ہی میں, نیشنل سپر کمپیوٹنگ انٹرنیٹ کور نوڈ باضابطہ طور پر آن لائن ہو گیا ہے۔ یہ کور نوڈ، ملک کا سپر کمپیوٹنگ اور انٹیلیجنٹ کمپیوٹنگ کےمشترکہ کمپیوٹنگ وسائل کا حامل دس لاکھ کارڈ لیول کا پہلا پول ہے۔یہ کور نوڈ بڑے ماڈلز کی ترقی، سائنسی ایجنٹس، انڈسٹریل سیمولیشن، بائیو میڈیسن اور نیٹ ورک سکیورٹی جیسے شعبوں کے لیے جدید کمپیوٹنگ وسائل فراہم کرے گا۔

    کور نوڈ کے آن لائن ہونے کے بعد، نیشنل سپر کمپیوٹنگ انٹرنیٹ نے نئے صارفین کے لیے ایک معیاری ڈسکاؤنٹ ریسورس پیک متعارف کروایا ہے، جس میں 200 کارڈ آورز کی کمپیوٹنگ پاور اور 10 ملین ٹوکن کا ایپلی کیشن کوٹہ شامل ہونے کے ساتھ ساتھ بڑے اور معروف ماڈلز کو منتخب کرنے کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ مزید برآں، صارفین کو اپنی معلومات پر کرنے کے بعد، مزید 20 کارڈ آورز کی خصوصی کمپیوٹنگ پاور بھی مل سکتی ہے۔ اس کے ذریعے یونیورسٹی کے اساتذہ، طلبہ اور نوجوانوں کی تحقیقی ٹیمیں کم لاگت میں ماڈل ٹیسٹنگ، الگوردھم کی توثیق اور سائنسی حساب کے تجربات مکمل کر سکتے ہیں، جب کہ اے آئی ڈویلپرز نیز چھوٹے او ر بڑے کاروبار بھی باضابطہ تعیناتی سے پہلے ایپلیکیشن پروٹو ٹائپ بلڈنگ اور ماڈل کی تصدیق کو تیزی سے مکمل کر سکتے ہیں۔

    چین کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی رہنمائی میں تشکیل دیا گیا نیشنل سپر کمپیوٹنگ انٹرنیٹ ، باضابطہ طور پر اپریل 2024 میں آن لائن ہوا تھا، اس کا مقصد مختلف جدید ترین اطلاقی مناظر کو موثر اور عام رسائی والی کمپیوٹنگ سہولیات فراہم کرنا ہے، تاکہ کمپیوٹنگ پاور بجلی اور پانی کی طرح آزادانہ طور پر گردش کر سکے نیز آسان اور موثر ہو۔ فی الحال، نیشنل سپر کمپیوٹنگ انٹرنیٹ نے ملک کا سب سے بڑا اور مربوط کمپیوٹنگ نیٹ ورک اور ایپلی کیشن سروس پلیٹ فارم تشکیل دیا ہے، جس میں 35 لاکھ سے زیادہ سی پی یو(CPU)کور اور 2.5 لاک جی پی یو(GPU)کارڈز شامل ہیں۔ پلیٹ فارم کے رجسٹرڈ صارفین کی تعداد 14 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ یہاں 7300 سے زائد ایپلی کیشن سروسز دستیاب ہیں، 1500 سے زائد بڑے ماڈلز کو اپنایا جا چکا ہے اور اوسط ماہانہ رسائی 11.3 ملین سے زیادہ ہے۔

    ویڈیوز

    زبان