16 جولائی کو چین کی کاربن کے اخراج کی تجارتی مارکیٹ کے آغاز کی پانچویں سالگرہ منائی گئی۔ چین کی وزارت حیاتیات و ماحولیات کے مطابق، گزشتہ پانچ برسوں کے دوران چین کی کاربن کے اخراج کی تجارتی مارکیٹ، دنیا کی سب سے بڑی کاربن مارکیٹ بن چکی ہے۔ رواں سال جون تک چین کی کاربن اخراج تجارتی مارکیٹ میں کاربن کے اخراج کے کوٹے کا مجموعی تجارتی حجم 917 ملین ٹن سے تجاوز کر گیا ، جبکہ اس کی مجموعی تجارتی مالیت 61.7 ارب یوآن سے زیادہ ہے۔ رواں سال کی پہلی ششماہی میں کاربن اخراج کوٹے کے لین دین کا حجم 52.96 ملین ٹن تک پہنچ گیا، جو سال بہ سال تقریباً 37 فیصد زیادہ ہے۔



