• صفحہ اول>>ویڈیوز

    بچوں کا خلا کی تسخیر کا خواب جب اڑان بھرتا ہے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-08-08

    8اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین کے صوبے جیانگسی میں سپیس سائنسز میں دلچسپی رکھنے والے ان بچوں نے پلاسٹک کی بوتلوں سے پانی کا راکٹ تیار کیا۔ ان جوشیلے اور پر عزم بچوں کے بنائے ہوئے اس راکٹ کی لانچنگ اصل راکٹ کی طرح تین مراحل پر مشتمل تھی ، یہ بالکل درست انداز میں فضا میں بلند ہوا، اڑنے کے بعد اپنےمخصوص راستے پر اس کا دوسرا حصہ علیحدہ ہوا، زمین سے کافی بلندی پر جا کر اس نے واپسی کا راستہ اختیار کیا اور بہترین پیراشوٹ لینڈنگ کرتے ہوئے یہ محفوظ انداز میں زمین پر اتر آیا۔ اس وائرل ویڈیو کو اب تک ایک ملین سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں۔ یہ ویڈیو چینی بچوں کے تخیل کی پرواز اور ان کی صلاحیتوں کا شاندار ثبوت ہے۔

    ویڈیوز

    زبان