• صفحہ اول>>ویڈیوز

    سنکیانگ میں غیر مادی ثقافتی ورثے کی خوشبو : آئیے ہامی کی قدیم گلیوں میں نان بنانے کا تجربہ کریں

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-08-09

    9 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین میں پیزا کرسٹ، ٹارٹ شیل ، یا پیکنگ ڈک کے ساتھ آنے والے پیش کیے جانے والے مخصوص پین کیکس تو بہت سے لوگوں نے کھائے ہوں گے لیکن چین کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ میں بھی کھانے کی ایک ایسی ہی چیز نان ہے ، ایک روایتی روٹی جو اس علاقے کی گرم جوشی کا احساس دلاتی ہے۔

    سنکیانگ میں، روزمرہ خوراک کا ایک لازمی حصہ نان ہے، جس کی تاریخ 2,000 سال سے بھی زیادہ پرانی ہے۔ یہ یہاں کھانے کی سب سے عام چیز ہے جو روزمرہ زندگی سے لے کر تہواروں اور دیگر رسومات میں بھی موجود ہوتی ہے۔ 2021 میں، سنکیانگ طرز کی نان بنانے کے فن کو چین کی قومی غیر مادی ثقافتی ورثے کا درجہ دیا گیا تھا۔

    نان صرف کھانے کی چیزنہیں ہے، بلکہ یہ سنکیانگ کی روح کی ایک خوشبو دارجھلک پیش کرتا ہے۔ پیپلز ڈیلی آن لائن کے صحافی تو یہاں موجود ہیں آپ بھی آئیے اور سنکیانگ کے شہر میں ہامی یہاں کی تاریخ اور ثقافت کے علامت ، تازہ تیار کیے گئے نان کا لطف اٹھائیں!

    ویڈیوز

    زبان