12 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)صوبہ سیچوان کا دارالحکومت چھنگ دو کا آسمان ، 12ویں عالمی کھیلوں کی افتتاحی تقریب کے دوران آتش بازی کی جھلملاہٹ اور دلکش رنگوں سے روشن ہوگیا۔ ورلڈ گیمز 2025 میں 7 سے 17 اگست تک 116ممالک اور علاقوں سے تقریباً 4,000 کھلاڑی 34 کھیلوں میں 60 ڈسپلنز کے تحت 256 میڈل ایونٹس میں شریک ہو رہے ہیں۔