• صفحہ اول>>ویڈیوز

    چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو 2025 میں پہلی مرتبہ کم ترقی یافتہ ممالک کا خصوصی پویلین

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-11-13

    13نومبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)رواں سال ، 5 سے 10 نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہونے والی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (CIIE) میں پہلی بار کم ترقی یافتہ ممالک (LDCs) کے لیے ایک خصوصی پویلین قائم کیا گیا ۔ اس خصوصی پویلین میں ایتھوپیا کی کافی، روانڈا کی مرچ چٹنی، سینیگال کی مونگ پھلی، بنین کا شئے سے بنا مکھن اور کینیا کی چائے لوگوں کی توجہ کا مرکز تھیں۔

    دسمبر 2024 میں چین نے مکمل طور پر زیرو ٹیرِف پالیسی نافذ کی،جو چین کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے 53 افریقی ممالک کی تمام قابل ٹیکس ٹیرف لائنز کا 100 فی صد احاطہ کرتی ہے۔ اس پالیسی کے نتیجے میں افریقی مصنوعات اب مزید آسانی اور کم لاگت کے ساتھ دنیا کی دوسری بڑی کنزیومر مارکیٹ میں داخل ہو رہی ہیں۔ یہ پالیسی افریقی برآمد کنندگان کو ترقی اور تعاون کے نئے مواقع بھی فراہم کر رہی ہے۔

    ویڈیوز

    زبان