13نومبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)20 سال قبل چین کے سپرنگ فیسٹیول گالا میں پہلی مرتبہ ، ہزار ہاتھوں والے بدھ یستوا رقص کو پیش کیا گیا تھا۔یہ رقص قوتِ سماعت سے محروم 21رقاصوں نے پیش کیا تھا اوروقت کے ساتھ ساتھ اس نے دنیا بھر کے ناظرین میں بھی اپنی مقبولیت کو برقرار رکھا ہے۔ اب اس رقص کو پیش کرنے والوں کی ساتویں پشت اس شاندار ورثے کو آگے بڑھارہی ہے۔
اس پشت کی قیادت ، تھائے لی ہوا کر رہی ہیں جو کبھی لیڈ ڈانسر تھیں اور اب خصوصی افراد کے پرفارمنگ آرٹ ٹروپئے کی ڈائریکٹر ہیں۔ ان کی ریہرسل کا طریقہ کار اور معمولات کیا ہیں؟ اس کی قیادت کون کرتا ہے ؟ ہر نئی لیڈ کا انتخاب کیسے کیا جاتا ہے؟
آئیے !اس ویڈیو کے ذریعے پردے کے پیچھے جا کر ہم اس محنت، فنکاری اور ورثے کی کہانی جانتے ہیں جو اس شاندار پرفارمنس کو زندہ رکھے ہوئے ہے ۔



