• صفحہ اول>>کاروبار

    ہائی نان 101: ایف ٹی پی اور سپیشل کسٹمز  : آخر  یہ ہے کیا؟

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-12-15

    15 دسمبر (پیپلز ڈیلی آن لائن) 18 دسمبر 2025 سے، ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ باضابطہ طور پر جزیرے بھر میں خصوصی کسٹمز آپریشنز کا آغاز کرے گا، جس سے جنوبی چین کا صوبہ ہائی نان ایک "اوپن سپیشل کسٹمز زون" بن جائے گا۔

    لیکن اس کا مطلب کیا ہے؟ خصوصی کسٹمز آپریشنز کیا ہیں اور یہ ہائی نان میں روزمرہ کے معمولات زندگی اور کاروبار کو کس طرح تبدیل کریں گے؟ ان سوالات کے واضح جوابات حاصل کرنے کے لیے، مائیکل کرٹگ پیپلز ڈیلی آن لائن سے نکلے اور پہنچے اس جزیرے کے دورے پر ۔ یانگ پھو بین الاقوامی کنٹینر پورٹ پرانہوں نے دیکھا کہ ، کس طرح سے سامان ایک نئی تیز رفتاری کے ساتھ منتقل ہورہا ہے۔ سانیا بین الاقوامی ڈیوٹی فری شاپنگ کمپلیکس میں، انہوں نے صارفین کو ملنے والے نئے فوائد کا مشاہدہ کیا۔ میلان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر، انہوں نے دیکھا کہ سفر کس طرح زیادہ سے زیادہ آسان ہو رہا ہے اور ہائیکو بین الاقوامی ٹیلنٹ کمیونٹی میں، انہوں نے جانا کہ ہائی نان کس طرح دنیا بھر سے ماہرین کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے۔

    کئی دنوں کے آن سائٹ انٹرویوز، اس حقیقی ماحول کا جائزہ لینے اور سادہ پالیسی وضاحتوں کے بعد، خصوصی کسٹمز آپریشنز کا اصل مقصد واضح ہو گیا ہے۔ یہ تمام آپریشنز تین موضوعات ؛ آزاد بہاؤ، بڑی بچت اور نئے مواقع پر مشتمل ہیں اور انہیں کوئی بھی با آسانی سمجھ سکتا ہے۔

    کیا آپ آزادی اور امکانات کے اس نئے دور کو دریافت کرنے کے لیے تیار ہیں؟ تو پھر آئیے تین اقساط پر مشتمل اس سفر کی پہلی قسط میں ہمارے ساتھ شامل ہوجائیے!

    ویڈیوز

    زبان