• صفحہ اول>>ویڈیوز

    گریٹر بے ایریا کے ذائقے: اطالوی جنریشن زی کا کینٹنیز  ذائقوں سے پہلا تعارف

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-12-15

    15 دسمبر (پیپلز ڈیلی آن لائن) اطالوی جنریشن زی کی سیاح صوفیہ سباستیانیلی، جو روایتی پیزا اور پاستا کھاتے ہوئے بڑی ہوئیں، اس سال جولائی کے آخر میں چین کے گوانگ دونگ–ہانگ کانگ–مکاؤ گریٹر بے ایریا پہنچیں، تاکہ ایک ایسے خطے کو دریافت کر سکیں جو کھانوں کے معاملے میں بھی اعلیٰ معیار کا اتنا ہی شوقین ہے جتنا کہ ان کا اپنا ملک ہے۔

    سات دن کے اس سفر میں، جہاں انہوں نےلذیذ مقامی کھانوں سے لے کر سٹریٹ فوڈ تک سب کچھ چکھا، وہیں ایک ایسی بین الثقافتی گفتگو جنم لینے لگی جس نے ان کے ذہن میں “لذیذ ” کے تصور کو ہی بدل کر رکھ دیا۔

    اپنے اس فوڈی ایڈونچر کے دوران وہ “سٹون فِش” چکھنے گئیں، جہاں ان کی ملاقات ایک ایسے مشہور شیف سے ہوئی جو اس بات کے لیے مشہور ہیں کہ وہ اپنی مہارت سے سٹون فِش کو نفیس ڈش بنا دیتے ہیں۔ وہ چاؤشان ہاٹ پاٹ ریستوران بھی گئیں، جہاں انہوں نے "چھے گھنٹے کا اصول" اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ گائے کا گوشت ذبح کے چھے گھنٹے کے اندر اندر پیش کیا جانا چاہیے تاکہ تازگی اعلیٰ ترین درجے کی رہے۔

    صوفیہ نے اپنے اس سفر کو رنگا رنگ ، لذیذ، چیلنجنگ اور حیران کن قرار دیا-

    ویڈیوز

    زبان