• صفحہ اول>>کاروبار

    ییوو ، غیر ملکی سرمایہ کاری والے 10,000 سے زائدکاروباری اداروں کا گھر

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-01-29

    31 جولائی 2025 ۔ پاکستانی تاجر علی کامران ،یی وو میں اپنی نئی قائم شدہ کمپنی کے کاروباری لائسنس کے ساتھ تصویر کھنچواتے ہوئے بےحد مسرور نظر آرہے ہیں۔ (تصویر،چیان شو شینگ)

    31 جولائی 2025 ۔ پاکستانی تاجر علی کامران ،یی وو میں اپنی نئی قائم شدہ کمپنی کے کاروباری لائسنس کے ساتھ تصویر کھنچواتے ہوئے بےحد مسرور نظر آرہے ہیں۔ (تصویر،چیان شو شینگ)

    29جنوری (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین کے مشرق میں واقع صوبہ جہ جیانگ کی کاروباری سرگرمیوں سے بھرپور کاونٹی کی سطح کا شہر یی وو ، دنیا بھر سے بڑے ، چھوٹے ہر طرح کے کاروباری افراد کے لیے سب سے پرکشش مقام ہے۔ "ورلڈ سپر مارکیٹ"کہلانے والے یی وو کا بین الاقوامی مارکیٹ بننے کا سفر 1980 کی دہائی کے آخر میں اس وقت شروع ہوا جب یہاں غیر ملکی سرمایہ کاری والی پہلی کمپنی قائم ہوئی اور تب سے اب تک اس شہر نے اصلاحات اور اپنی کھلے پن کی پالیسیز کا تسلسل جاری رکھا ہوا ہے ۔ایک مارکیٹ پر مبنی، قانون کی پاسداری کرنے والا، عالمی کاروباری ماحول تخلیق کرکے یی وو نے بین الاقوامی وسائل ،ہنر مندوں اور صلاحیتوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔اس وقت یی وو میں 80,000 سے زیادہ دکانیں ہیں اور 160 سے زائدممالک اور علاقوں سے 10,000 سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری والے کاروبار ہیں، جو تجارتی خدمات اور جدید لاجسٹکس سمیت 14 شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں ۔

    علی کامران ایک پاکستانی ہیں جو 2007 میں تعلیم کے لیے چین آئے اور تب سے یہیں رہ رہے ہیں۔ جولائی 2023 میں، انہوں نے یی وو کی جہ جیانگ یونیورسٹی کے انٹرنیشنل میڈیسن سکول میں ڈاکٹریٹ کی تعلیم شروع کی۔وہ کہتے ہیں کہ جیسے ہی لوگوں کو پتہ چلا کہ میں یی وو میں ہوں، میرا فون مشاورتی ہاٹ لائن میں تبدیل ہوگیا لوگ اکثر ایک ہی طرح کے سوالات پوچھتے تھے مثلاً کون سے بازاروں میں سب سے زیادہ اقسام کی اشیا کے سپلائرز ہیں، سرحد پار ای کامرس کا آغاز کیسے کریں اور قابل اعتماد لاجسٹک شراکت دار کہاں ملیں گے۔ اس سے علی کو جلد ہی اندازہ ہو گیا کہ یہ سوالات ایک حقیقی کاروباری موقع فراہم کر رہے ہیں۔

    پچھلے سال جولائی میں، علی کامران نے ایک مشاورتی کمپنی کا آغاز کیا اور ان کی کمپنی یی وو میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر مبنی 10,000 ویں کاروباری ادارے کے طور پر درج ہوئی۔ کاروباری لائسنس ملنے کا مرحلہ جتنا آسان اور کم وقت میں طے ہوا وہ ان کے لیے کافی خوش کن تجربہ تھا جس سے انہیں اندازہ ہوا کہ یی وو میں کاروبار کرنا انتہائی آسان ہے۔ان کی کمپنی یی وو میں قائم تجارتی خدمات کا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے، جو چین اور پاکستان کو جوڑتا ہے،مشرق وسطی اور افریقا کے خریداروں کے لیے "ون سٹاپ یی وو سورسنگ سلوشن" فراہم کرتا ہے، جب کہ یی وو کے تاجروں کو بین الاقوامی مارکیٹس تک پہنچنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

    کامران کا ماننا ہے کہ ییو وو نہ صرف کاروبار کے لیے ایک بہترین جگہ ہے بلکہ رہنے کے لیے بھی ایک شاندار شہر ہے۔ "فارن سٹیزن کارڈ " کے ساتھ، غیر ملکی تاجر شہر میں بغیر کسی پابندی کے مختلف خدمات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یی وو غیر ملکی پیشہ ور افراد کے لیے ملازمت کے مواقع بڑھانے کی خاطر پیشہ ورانہ قابلیت کے سرٹیفکیٹ بھی فراہم کرتا ہے ۔ شہر کے حکومتی سروس سینٹرز کثیر لسانی سروسز فراہم کرتے ہیں، جس سے غیر ملکیوں کے لیے آسانی ہوتی ہے۔ یہ تمام اقدامات غیر ملکی کاروباری افراد کو یی وو میں آباد ہونے اور یہاں کامیاب ہونے میں مدد دیتے ہیں۔

    یی وو انٹرنیشنل ٹریڈ مارکیٹ میں ،غیر ملکی افراد ایک مقامی تاجر کے ساتھ خریدی گئی اشیا کا بھاو تاو کرنے میں مصروف ہیں۔ ( تصویر ۔ شی بوفا)

    یی وو انٹرنیشنل ٹریڈ مارکیٹ میں ،غیر ملکی افراد ایک مقامی تاجر کے ساتھ خریدی گئی اشیا کا بھاو تاو کرنے میں مصروف ہیں۔ ( تصویر ۔ شی بوفا)

    حال ہی میں اپنے وسیع اصلاحاتی اقدامات کے تحت، یی وو نے غیر ملکی سرمایہ کاری والے کاروباروں کو بااختیار بنانے ، ان کی ترقی اور کامیابی کو یقینی بنانےاور ان کی مدد کرنے کے لیے خدمات کے جدید اقدامات متعارف کروائے ہیں ۔

    انیس ایک ترک شہری ہیں جنہوں نے 2023 میں مقامی کاروباری شخص شو ہانگ فئے کے ساتھ مل کر فوتانگ ٹاؤن شپ میں یی وو جن تھائی ٹریڈنگ کمپنی، لمیٹڈ کی بنیاد رکھی، جو سرحد پار ملبوسات کی تجارت میں مہارت رکھتی ہے۔ شہر میں دس سال سے زیادہ کے کاروباری تجربے کے ساتھ، انیس نے مشرق وسطی کے بازاروں میں ایک قابل اعتماد کلائنٹ بیس تیار کی ہے۔ جیسے جیسے اس کا کاروبار بڑھتا ہے، اس نے ادارہ جاتی جدت کے فوائد کا براہِ راست مشاہدہ کیا اور 2023 میں انہوں نے یی وو میں اپنے تیسرے کاروبار کا آغاز کیا۔

    یی وو مارکیٹ کے نئے تجارتی طریقے کی بدولت، کمپنیز اب پانچ اقسام سے زیادہ مال کی برآمدات کے وقت آسان ڈیکلریشن استعمال کر سکتی ہیں جس سے مختلف مصنوعات کو ایک کنٹینر میں یکجا کرنا ممکن ہوا، جو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی چھوٹے مقدار، بار بار ترسیل، اور مختلف قسم کے مال کی غیر ملکی تجارت کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔اس تبدیلی نے برآمدی عمل کی کارکردگی کو بہت بڑھا دیا ہے اور کاروباری سرگرمیوں کو کہیں زیادہ آسان بنا دیا ہے۔

    یی وو انٹرنیشنل ایکسپو سینٹر میں ، غیر ملکی تاجر ہول سیل دکان پر درکار مصنوعات کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ (تصویر ، چھین یے)

    یی وو انٹرنیشنل ایکسپو سینٹر میں ، غیر ملکی تاجر ہول سیل دکان پر درکار مصنوعات کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ (تصویر ، چھین یے)

    17 سال سے یی وو میں آباد ،شام سے تعلق رکھنے والے شیاو آن،بن وانگ کمرشل ڈسٹرکٹ میں ایک ریستوران چلاتے ہیں۔ وہ نئے کاروباری مواقعوں کی تلاش میں یی وو آنے والے غیر ملکیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے عینی شاہد ہیں۔

    جب دنیا بھر سے لوگوں نے یی وو میں کاروبار کے لیے آنا شروع کیا تو ، تو پچھلے تین سالوں میں شہر میں غیر ملکی سرمایہ کاری والے ریستورانوں کی تعداد سالانہ اوسطاً 20 فیصد بڑھ گئی ہے۔ اس مثبت رجحان کو دیکھتے ہوئے، شیاؤ آن نے اپنی توجہ کاسمیٹکس کی فروخت سے ریستوران کھولنے کی طرف مبذول کی اور 2024 میں ریستوران کا آغاز کیا۔ شیاو آن کے لیے یہ بات حیران کن بھی تھی اور خوش کن بھی کہ انہوں نے ریستوران کی رجسٹریشن کے لیے صبح درخواست دی تھی اور دوپہر تک انہیں کاروباری لائسنس مل بھی گیا تھا۔ شیاآن کا کہنا ہے کہ یی وو میں مواقع کی بھرمار ہے اور یہاں کاروبار کرنا پہلے سے زیادہ آسان اور باسہولت ہوتا جا رہا ہے ۔

    اپنے آغاز کے ساتھ ہی شیاؤ آن کے ریستوران نے بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا اور تعطیلات کے مصروف موسم میں تو یومیہ 2,000 سے زیادہ گاہک یہاں کے ذائقوں کا لطف اٹھاتے ہیں۔ شیاوآن نے فروری 2025 میں، یی وو میں اپنا دوسرے ریستوران کا آغاز کیابے حد مثبت ردعمل سے متاثر ہو کر، شیاؤ آن اب یی وو سے آگے بڑھنے اور چین کے دیگر شہروں میں مزید ریستوران کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے۔شیاو آن کا کہنا ہے کہ یی وو میں اپنی بنیاد قائم کرنا مستقبل کے لیے ان کے اعتماد کو بڑھانے کا باعث بنا ہے۔

    روزمرہ استعمال کی چھوٹی مصنوعات کے لیے پہچانے جانے والے شہر سے لے کر "ورلڈ سپر مارکیٹ" بننے تک یی وو، غیر ملکی سرمایہ کاری والے 10,000 سے زائد کاروباروں کے ساتھ عالمی مارکیٹ سے سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرتا ہے اور ان کے لیے سازگار کاروباری ماحول فراہم کرتا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان