• صفحہ اول>>کاروبار

    ہائی نان ایف ٹی پی میں خصوصی کسٹمز آپریشنز کے بعد پہلا جشن بہار ، سیاحت اور کھپت میں اضافہ دیکھا گیا

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-02-24
    ہائی نان ایف ٹی پی میں خصوصی کسٹمز آپریشنز کے بعد پہلا جشن بہار ، سیاحت اور کھپت میں اضافہ دیکھا گیا
    16 فروری 2026۔ جنوبی چین کے صوبے ہائی نان کے شہر ہائیکو میں جشن بہار کی تعطیلات کے دوران ڈیوٹی فری سٹورز میں لوگ خریداری کر رہے ہیں ۔ (شنہوا/گووچھینگ)

    24 فروری (پیپلز ڈیلی آن لائن) چین کے ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ میں خصوصی کسٹمز آپریشنز کے آغاز کے بعد آنے والے پہلے جشنِ بہار کی تعطیلات کے دوران، یہ جزیرہ سیاحوں میں سب سے مقبول سیاحتی مقام بن گیا جس کے باعث سیاحت اور خریداری کے شعبے میں نئی جان پڑ گئی ہے۔

    ہائیکو کی قدیم چیلؤ سٹریٹ میں، سرخ لالٹینوں نے جشن کی رونق کا بڑھایا اور سیاحوں نے اس کی تاریخی دلکشی کو چینی رنگوں کے ساتھ جشن کی خوشی سے خوب لطف اٹھایا۔تعطیلات کے پہلے دن، اس تاریخی علاقے میں ایک ڈچ سیاح اسٹرابوس ، اپنی چینی بیوی کے ساتھ جنوب مشرقی ایشیا کے طرزِ تعمیر کا شاندار نمونہ مانی جانے والی عمارات کی تصاویر لے رہے تھے ان کا کہنا تھاکہ یہ ان کا ہائی نان کا پہلا دورہ ہے۔ ہائیکو کی قدیم چیلؤ سٹریٹ کی شہرت ہی اتنی ہے کہ انہیں یہاں آنا پڑا اور وہ یہاں کی خوبصورت عمارات اور ماحول سے بے حد متاثر نظر آئے ۔

    15 فروری 2026۔جشن بہار کی تعطیلات کے دوران  جنوبی چین کے صوبے ہائی نان کے شہر ہائیکو کی  قدیم چیلؤ سٹریٹ میں غیر ملکی سیاح  یادگار لمحات کو کیمرے میں قید کرتے ہوئے   ۔ (شنہوا/گووچھینگ)

    15 فروری 2026۔جشن بہار کی تعطیلات کے دوران  جنوبی چین کے صوبے ہائی نان کے شہر ہائیکو کی  قدیم چیلؤ سٹریٹ میں غیر ملکی سیاح  یادگار لمحات کو کیمرے میں قید کرتے ہوئے   ۔ (شنہوا/گووچھینگ)

    ایک سٹریٹ فیسٹیول مارکیٹ میں روایتی ذائقوں کے ساتھ ساتھ جدید دستکاری پیش کی گئی جس نے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کیا۔سیاحوں کا کہنا تھا کہ ہائیکو کا یہ قدیم بازار ثقافتی طور پر مالا مال اور زندگی سے بھرپور ہے۔کروز ٹورازم نے بھی تعطیلات کی مصروفیات میں اضافہ کیا۔ نئےسال کے پہلے دن، اسٹار ووئیجر کروز شپ 1,800 سے زائد مسافروں کے ساتھ سانیا کے جزیرے فینکس پر پہنچا، جس سے سانیا کی سیاحت میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔ہائیکو کے سرحدی داخلے وخروج کی جانچ کے جنرل سٹیشن نے نو دن کی تعطیلات کے دوران سرحد پار سفر میں اضافے کی پیش گوئی کی تھی، جس میں ان باونڈ اور آوٹ باونڈ سیاحوں کی کل تعداد 79,300 تک پہنچنے کی توقع ظاہر کی گئی جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 24.1 فیصد کااضافہ ہے۔

    15 فروری 2026۔جشن بہار کی تعطیلات کے دوران  جنوبی چین کے صوبے ہائی نان کے شہر ہائیکو کی  قدیم چیلؤ سٹریٹ میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی بھرپور گہما گہمی رہی  ۔ (شنہوا/گووچھینگ)

    15 فروری 2026۔جشن بہار کی تعطیلات کے دوران  جنوبی چین کے صوبے ہائی نان کے شہر ہائیکو کی  قدیم چیلؤ سٹریٹ میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی بھرپور گہما گہمی رہی  ۔ (شنہوا/گووچھینگ)

    ہائی نان ایف ٹی پی کی اہم خصوصیت ڈیوٹی فری خریداری ہے۔ ڈیوٹی فری پالیسز، مصنوعات کی وسیع رینج ، حکومت کی طرف سے فراہم کردہ خریداری واؤچر اور سٹورز ڈسکاونٹس کے حالیہ تعطیلات کے دوران یہاں سے کی جانے والی خریداری میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ بہت سے سیاحوں کے لیے، صرف ہائی نان سے ڈیوٹی فری شاپنگ نہ صرف ان کے سفر کا ایک لازمی حصہ ہے بلکہ ان کی تعطیلات کے لیے ایک بونس بن گئی ہے۔صوبہ حونان کے شہر چھانگ شا سے ہائی نان آنے والے سیاح ،جن کا اس فری ٹریڈ پورٹ سے خریداری کا پہلا تجربہ تھا جو زبردست رہا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہائی نان کا سفر کریں تو ڈیوٹی فری شاپنگ تو لازمی ہے ۔ یہاں سکن کیئر پراڈکٹس اور کاسمیٹکس دیگر شہروں کے مقامی مالز کی نسبت بہت سستی ہیں، مصنوعات کی ایک وسیع رینج ایک ہی چھت تلے بے حد آرام دہ ماحول میں ملتی ہے تو خرچ کرنے کا دل بھی چاہتا ہے۔صوبہ آنہوئی سے آئے ہوئے ایک اور سیاح حہ جین نے بتایا کہ انہوں نے خریداری کے لیے پورا ایک دن مخصوص کیا اور گھر واپسی سے پہلے پورا ایک اضافی دن ڈیوٹی فری مال میں گزارا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے سے آن لائن تحقیق کی اور گورنمنٹ واؤچر حاصل کیے۔ قیمتوں کا تقابل نظر آتا ہے اور ڈیوٹی فری خریداری نے ان کے سفر کو مزید خوشگوار بنا دیا ہے۔

    16 فروری 2026۔ جنوبی چین کے صوبے ہائی نان کے شہر ہائیکو میں جشن بہار کی تعطیلات کے دوران  لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ڈیوٹی فری سٹورز میں خریداری کی  ۔ (شنہوا/گووچھینگ)

    16 فروری 2026۔ جنوبی چین کے صوبے ہائی نان کے شہر ہائیکو میں جشن بہار کی تعطیلات کے دوران  لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ڈیوٹی فری سٹورز میں خریداری کی  ۔ (شنہوا/گووچھینگ)

    ہائیکو کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق ،جشن بہار کی تعطیلات کے پہلے چار دنوں میں، ہائی نان میں ڈیوٹی فری سیلز 1.03 بلین یوان (تقریباً 149 ملین امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی، جبکہ ڈیوٹی فری خریداروں کی تعداد 137,000 تھی۔ یہ اعداد و شمار سال بہ سال 20.9 فیصد اور 25.7 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتے ہیں۔

    چین کا ہدف ہے کہ 2035 تک ہائی نان کو سیاحت و خریداری کے لیے عالمی سطح کا ایک متاثر کن مقام بنا دیا جائے۔

    ویڈیوز

    زبان