26 فروری (پیپلز ڈیلی آن لائن)اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک وزراعت (FAO) کی رپورٹ 'گلوبل فارسٹ ریسورسز اسیسمنٹ 2025' کے مطابق، چین ،جنگلات کی کٹائی کے خلاف عالمی سطح پر کی جانے والی جدوجہد میں سبقت لے گیا ہے اور 1990 سے 2025 تک جنگلات کے عالمی رقبے میں کل اضافے کا 44.5 فیصد چین کا ہے ۔
یہ ترقی چین کو جنگلات کی بحالی کی عالمی کوششوں میں سر فہرست بناتی ہے اور جنگلات کے تحفظ کی عالمی مہم پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہے۔ چین کی یہ کوششیں 2030 کے پائیدار ترقیاتی ایجنڈے میں مرکزی حیثیت کی حامل ہیں ، جو ماحولیاتی صحت اور پائیداری کو برقرار رکھنے میں جنگلات کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں۔



