
26 مئی 2026۔ جنوبی چین کے صوبے گوانگ دونگ کے شہر جیانگ مین میں ،ایک شخص قدیم کافی مشینز کو ترتیب دے رہا ہے ۔ سمندر پار چینیوں کے وطن کے طور پر مشہور ،جیانگ مین نے صفر سے آغاز کرتے ہوئے ،کافی کی ایک شاندار صنعت تشکیل دی ہے۔عالمی نیٹ ورکس سے استفادہ کرتے ہوئے اس شہر نے ایک مکمل صنعتی سلسلہ بنایا، جو گرین کافی بینز کی تجارت اور سمارٹ روسٹنگ سے لے کر تجارتی مال کی تیاری تک پھیلا ہوا ہے اور اس کی پیداواری مالیت 3 ارب یوان سالانہ (تقریباً 443 ملین امریکی ڈالر) سے تجاوز کر چکی ہے۔ سمندر پار چینیوں کے ساتھ مضبوط تعلقات کی بدولت، جیانگ مین چین میں کافی کی ابتدائی بھنائی کا ایک مرکز بن گیا ہے۔ آج، یہ کافی کی پیداوار کے لیے مشہور برازیل، ایتھوپیا اور کولمبیا جیسے بڑے ممالک سے اعلیٰ معیار کے 300 سے زائد اقسام کے گرین کافی بین درآمد کرتا ہے۔ یہ شہر اس وقت 21 تصدیق شدہ روسٹرز (بھنائی کرنے والوں)کا شہر ہے جن کی پیداواری سالانہ صلاحیت 10,000 ٹن سے زیادہ ہے۔ کافی بینز کے علاوہ، جیانگ مین میں 350 سے زیادہ مقامی کمپنیز کافی بنانے سے متعلقہ آلات اور اجزا تیار کر رہی ہیں، یہ کمپنیز چین کے سٹین لیس سٹیل کافی وئیر کا تقریباً 40 فیصد فراہم کرتی ہیں اور چین سے برآمد ہونے والی ہر پانچ میں سے ایک کافی مشین یہیں سے تیار ہوتی ہے۔(شنہوا۔دینگ ہوا)

25 مئی 2026۔ جنوبی چین کے صوبے گوانگ دونگ کے شہر جیانگ مین میں ، ایک شخص کافی کے پودوں کی کانٹ چھانٹ کر رہا ہے۔(شنہوا۔دینگ ہوا)

25 مئی 2026۔ جنوبی چین کے صوبے گوانگ دونگ کے شہر جیانگ مین میں ، مختلف اقسام کے کافی بینز (شنہوا۔دینگ ہوا)

25 مئی 2026۔ جنوبی چین کے صوبے گوانگ دونگ کے شہر جیانگ مین میں، تیار کردہ کافی ویئر سیٹ (شنہوا۔دینگ ہوا)

26 مئی 2026۔ جنوبی چین کے صوبے گوانگ دونگ کے شہر جیانگ مین میں، کافی بینز کو خشک کیا جا رہا ہے ۔(شنہوا۔دینگ ہوا)

26 مئی 2026۔ جنوبی چین کے صوبے گوانگ دونگ کے شہر جیانگ مین کی ایک کمپنی میں ، روبوٹ کافی بنا رہا ہے۔ (شنہوا۔دینگ ہوا)

26 مئی 2026۔ جنوبی چین کے صوبے گوانگ دونگ کے شہر جیانگ مین کی ایک کمپنی کا عملہ ،کافی کا معیار جانچ رہا ہے ۔ (شنہوا۔دینگ ہوا)

26 مئی 2026۔ جنوبی چین کے صوبے گوانگ دونگ کے شہر جیانگ مین کی ایک کمپنی میں، عملے کی رکن ڈرپ بیگ کافی مشین سیٹ کر رہی ہیں ۔ (شنہوا۔دینگ ہوا)

26 مئی 2026۔ جنوبی چین کے صوبے گوانگ دونگ کے شہر جیانگ مین کی ایک کافی ورکشاپ میں، عملے کا رکن بینز روسٹنگ مشین پر کام کر رہا ہے ۔ (شنہوا۔دینگ ہوا)

26 مئی 2026۔ جنوبی چین کے صوبے گوانگ دونگ کے شہر جیانگ مین کے ایک کارخانے میں ، کافی مشینز تیار کی جا رہی ہیں۔ (شنہوا۔دینگ ہوا)



