تین جون کو چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کے مطابق، رواں سال چین کے بین الاقوامی کارگو فلائٹ روٹس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور یہ روٹس بنیادی طور پر یورپ اور ایشیا پر مرکوز ہیں ۔
رواں سال 31 مئی تک، ملک بھر میں مجموعی طور پر 80 نئے بین الاقوامی کارگو فلائٹ روٹس شروع کیے جا چکے ہیں۔ راستوں کی ترتیب،تقسیم اور جغرافیے کے اعتبار سے ،ان میں 35 یورپی روٹس، 33 ایشیائی روٹس، شمالی امریکہ کے 10 روٹس، جنوبی امریکہ کا ایک روٹ اور ایک افریقی روٹ شامل ہیں۔
سامان کی نوعیت کے اعتبار سے ، ان میں بنیادی طور پر کراس بارڈر ای کامرس سامان، اعلیٰ درجے کی مینوفیکچرنگ اشیاء، اعلیٰ اضافی قدر والا سامان، اور تازہ خوراک سے متعلق اشیاء شامل ہیں۔



