• صفحہ اول>>کاروبار

    اعلی ترقیاتی معیار کی کہانیاں: عوامی فلاح پر مرتکز ترقی کے لیے عوام میں سرمایہ کاری

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-06-04

    4 جون 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)پندرہواں پانچ سالہ منصوبہ (2026-2030) مادی اثاثوں اور انسانی وسائل میں سرمایہ کاری کو یکجا کرتا ہے۔ لیکن ان تصورات کا مطلب کیا ہے؟

    چین کی اقتصادی اصلاحات کی سوسائٹی کے صدر گو لان فینگ کے مطابق، مادی اثاثوں میں سرمایہ کاری کا مطلب بنیادی ڈھانچے، مشینری اور صنعتی زونز کی مالی معاونت کرنا ہے، جب کہ لوگوں میں سرمایہ کاری کا مقصد روزگار، ہیلتھ کیئر ، تعلیم اور انفرادی ترقی پر توجہ دینا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مادی اثاثوں میں سرمایہ کاری جاری رہے گی، لیکن اس کا رخ انسانی صلاحیتوں کی ترقی کی طرف موڑنا ضروری ہے، تاکہ ایسی صورت حال سے بچا جا سکے جہاں "سامان لوگوں کا منتظر ہو یا "لوگ سامان کے منتظر ہوں "۔

    سرمایہ کاری کو آبادی کی ضروریات کے مطابق ہونا چاہیے، جس میں بہبود اور انسانوں کی با اختیار ترقی کو ترجیح دی جائے۔ ہم یہ کیسے یقینی بنا سکتے ہیں کہ عوام میں کی گئی ہماری سرمایہ کاری میں سب کا خیال رکھا جائے گا اور یہ پائیدار ترقی کی طرف لے جائے گی؟ اس کا جواب ان تین بیانیوں میں پوشیدہ ہے۔

    1۔ ملازمتوں میں استحکام کے لیے چھوٹے کاروباروں کو بااختیار بنانا: ابتدائی سطح کے کاروباری اداروں کو کامیاب بنانے میں ان کی معاونت کرنا

    2۔بزرگوں اور بچوں کی دیکھ بھال کی خدمات، کامیاب صنعتوں کو فروغ دینے کا محرک ہیں: روزگار کے مسائل کو ترقی کے محرکات میں تبدیل کرنا

    3۔صلاحیتوں کو متوجہ کرنے کے اقدامات جدت میں مضبوط رفتار کو پروان چڑھاتے ہیں: پاپولیشن ڈیویڈینڈ سے ٹیلنٹ ڈیویڈینڈ کی جانب منتقلی

    گو لان فینگ کا کہنا ہے کہ عوام میں سرمایہ کاری کے فلسفے کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ ہر پیسہ جو صلاحیتوں پر لگایا جائے گا، وہ اختراعات، ملازمت کے مواقع اور ترقی کے محرکات میں تبدیل ہوگا۔ پاپولیشن ڈیویڈینڈ سے ٹیلنٹ ڈیویڈینڈ کی جانب منتقلی کا انحصار اس بات پر ہے کہ بہترین وسائل کو لوگوں کی ترقی اور خوابوں میں کیسے لگایا جائے۔جب ایک مضبوط "ٹیلنٹ بیس" تشکیل پا جائے گی تو یہ اختراعات کی معاونت کرے گی اور ترقی کو قوت بخشے گی۔

    ویڈیوز

    زبان