20 ستمبرکو، چین کی وزارت تجارت کے شعبہ برائے فروغ اصراف کے سربراہ نے کہا کہ رواں سال جنوری سے اگست تک، چین میں صارفین کی اشیا اور خدمات کی خوردہ فروخت میں سال بہ سال 2.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔ صارفی منڈی کے معیار اور کھپت کے ڈھانچے میں مستحکم بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جنوری سے اگست تک صارفین کی اشیا کی کل خوردہ فروخت میں 1.1 فیصد کا اضافہ ہوا، جبکہ ماسوا آٹوموبائل اشیائے صرف کی خوردہ فروخت میں 2.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سروس ریٹیل سیلز میں 4.9 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ تجارتی اشیا کی خوردہ فروخت سے 3.9 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ دیہی علاقوں میں صارفین کی اشیا کی خوردہ فروخت 4.4 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی، جو کہ 2.3 فیصد کا اضافہ ہے اور یہ شہری علاقوں کی نسبت 1.3 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔



