
19 اپریل 2026۔ صوبہ گوانگ دونگ کے شہر گوانگ جو میں منعقدہ 139ویں، چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر، المعروف کینٹن فیئر کا منظر۔(شنہوا-لو حان شن)
20 ستمبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) 18ستمبر کو، چینی وزارتِ تجارت کی پریس کانفرنس میں اکتوبر میں منعقد ہونے والے چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر المعروف کینٹن فیئر کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے معاون وزیرِ تجارت، جانگ لی نے بتایا کہ 140واں کینٹن فیئر تین مراحل میں، 15 اکتوبر سے 4 نومبر تک گوانگ جو میں منعقد ہو گا اور اس میں 32,000 سے زائد کمپنیز کی شرکت متوقع ہے۔
چین کے سب سے اہم بین الاقوامی تجارتی میلے کے طور پر، یہ میلہ مصنوعات کی وسیع رینج، خریداروں کی بھرپور آمد اور لین دین کے متاثر کن حجم کے لیے مشہور ہے۔ 2026 کے پہلے آٹھ ماہ میں چین کی مالیاتی تجارت سال بہ سال 17.6 فیصد بڑھ کر 34.8 ٹریلین یوان تک پہنچی، جس سے برآمدات میں اضافہ 14.6 فیصد جب کہ درآمدات میں 22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ میلہ چین کی تکنیکی ترقی اور ساختی تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے، جس میں جدید ٹیکنالوجی کے 11,000 سے زائد نمائندگان، جدید ترین مصنوعات اور مارکیٹ کی سرکردہ کمپنیز کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔
جانگ لی نے مزید بتایا کہ نمائش میں شرکت کرنے والوں میں سے تقریباً 64 فیصد، صنعتی انٹرنیٹ اور اے آئی جیسی نئی تکنیکوں کا استعمال کر رہے ہیں، جب کہ نئی اور ماحول دوست مصنوعات کا حصہ بالترتیب نمائش کا 23.2 فی صد اور 26 فیصد حصہ ہیں اور یہ دونوں حصے ریکارڈ اعلیٰ سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ اس سال کی نمائش میں ڈیجیٹل اور انٹیلی جنٹ کارکردگی کو مزید بہتر بنایا گیا ہے جس میں نمائش کے پورے عمل میں اے آئی اور بگ ڈیٹا جیسی تکنیکوں کو شامل کیا جائے گا۔ چین کی نمائشی صنعت میں پہلی مرتبہ پورے نمائشی علاقے میں 22 سمارٹ ایپلیکیشن منظرناموں اور 16 اے آئی ایپلیکیشنز متعارف کرواتے ہوئے، پورے نمائشی علاقے میں بوتھ لیول نیویگیشن اور بوتھ انفارمیشن آرگیومینٹڈ رئیلٹی ڈسپلے دستیاب ہو گا۔
غیر ملکی تجارتی کمپنیز محض آرڈرز لینے اور مصنوعات بیچنے سے بزنس سسٹمز بنانے اور سروسز میں بہتری کی طرف بڑھ رہی ہیں۔ میلے میں پہلی مرتبہ، ٹریڈ سروس سیکشن میں 10 اقسام کی پروڈیوسر سروسز شامل ہوں گی جب کہ 36.5 فیصد نمائش کنندگان، "پراڈکٹ پلس سروس" ماڈل کی جانب منتقل ہو چکے ہیں۔
جانگ لی نے مزید بتایا کہ رواں سال کے میلے کے لیے 210,000 سے زیادہ بین الاقوامی خریداروں نے پہلے ہی رجسٹرڈ ہو چکے ہیں اور جیسے جیسے یہ تقریب قریب آ رہی ہے خریداروں کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔
کینٹن فیئر کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر، اس ایونٹ کا رقبہ،9,600 مربع میٹر کے ابتدائی رقبے اور 1,200 شرکا سے بڑھ کر 3 لاکھ سے زائد خریداروں کے لیے 1.55 ملین مربع میٹر تک پھیل چکا ہے۔
اس میلے کی مصنوعات کا تنوع چین کی صنعتی ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔ ابتدائی دہائیوں میں زرعی اجناس اور دستکاری کی اشیا غالب تھیں جب تک کہ 1999 میں مکینیکل اور الیکٹریکل مصنوعات مرکزی کیٹیگری بن گئیں۔ آج، کنزیومر الیکٹرانکس، توانائی ذخیرہ کرنے کے حل، انٹیلی جنٹ مصنوعات اور جدید طبی ٹیکنالوجیز بھی اس ایونٹ کا حصہ بن چکی ہیں۔
کینٹن فیئر نے، چینی برآمد کنندگان کے عالمی منڈیوں میں داخل ہونے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 1965 اور 1979 کے درمیان، اس میلے سے ہونے والی برآمدات، چین کی کل برآمدات کے 30 فیصد سے زیادہ تھیں اور بعض اوقات 50 فیصد سے بھی متجاوز ہو جاتی تھیں۔ آج، اس میں شریک کمپنیز، چین کی غیر ملکی تجارتی کمپنیز کا صرف 5 فیصد ہیں، تاہم ملک کی عمومی تجارتی برآمدات کا 16 فیصد فراہم کرتی ہیں۔ لین دین سے ہٹ کر، یہ میلہ عالمی منڈی کی قابلِ قدر بصیرت، صارفین کے رجحانات، صنعت کی ترقی اور عملی استعمال کی حقیقی مثالیں فراہم کرتا ہے۔



