• صفحہ اول>>کاروبار

    ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں پر چین اور یورپی یونین کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کا خیرمقدم کرتے ہیں ، چائنا ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز

    (CRI)2026-10-15

    14 اکتوبر کو، چائنا ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز نے ایک بیان جاری کیا، جس میں ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں پر چین اور یورپی یونین کے درمیان ہونے والی مشاورت میں طے پانے والے اتفاق رائے کا خیرمقدم اور حمایت کی گئی۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اتفاق رائے دونوں جانب سے صنعت کی توقعات کو مستحکم کرنے، آٹوموٹیو انڈسٹری چین اور سپلائی چین کے استحکام اور اس کے ہموار رہنے کو برقرار رکھنے میں مدد دے گا ، اور اس صنعت سے وابستہ افراد کے لیے تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے ایک زیادہ قابل توقع ماحول پیدا کرے گا۔ بیان کے مطابق اتفاق رائے سے دونوں فریقوں کی صنعتوں اور صارفین کے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور تجارتی تنازعات میں اضافے سے بچنے میں بھی مدد ملے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چین اور یورپی یونین، ڈبلیو ٹی او کے پلیٹ فارم پر بات چیت اور مشاورت کے ذریعے تجارتی تنازعات سے نمٹنے پر عمل پیرا ہیں، اور عالمی برادری کے لیے اختلافات کو مناسب طریقے سے سنبھالنے کے لیے ایک مثال قائم کی گئی ہے ۔

    ویڈیوز

    زبان